فریحہ بلڈرس کے زیر نگرانی ارسٹول ٹاؤن اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ، تمام ضروری سرکاری منظوری کے ساتھ
مالیگاؤں: گٹ نمبر 183/1،184،185 اور 186 میں فریحہ بلڈرس کے زیر نگرانی ارسٹول ٹاؤن کے نام سے ایک تعمیراتی پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔مہاڈا ممبئی اور
RERA ( Real State Ragulation and Development Act)
سے منظور شدہ یہ پروجیکٹ مالیگاؤں میں اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے۔اس سلسلے میں گذشتہ روز درے گاؤں میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اس پروجیکٹ کے روحِ رواں آرکیٹیکٹ عارف شاہ نے مکمل تفصیل فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کو بہتر میعار زندگی اور خوشنما ماحول فراہم کرنا اس پروجیکٹ کا اہم مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں میں بے ترتیب اور بےقاعدہ پلاٹنگ کے سبب سلم(جھوپڑپٹی) وجود میں آرہے ہیں، لوگوں کی اکتفا کرنے کی عادت کے سبب گلیاں اور سڑکیں تنگ ہوتی جارہی ہیں۔رہائشی علاقوں میں اوپن اسپیس، پلے گراؤنڈ اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے لیکن ایڈجسٹ کرنا ہماری فطرت بن چکی ہے۔آرکیٹیکٹ عارف شاہ نے مذکورہ پروجیکٹ سے متعلق کہا کہ ارسٹول ٹاؤن مکمل طور پر تمام متعلقہ اتھارٹی سے منظور شدہ پروجیکٹ ہے، جس میں تمام تر بنیادی و جدید سہولیات کا خیال رکھا جائے گا۔یہاں اسکول، اسپتال، شاپنگ مال گارڈن، سیمینار و شادی ہال اور متعدد سہولیات مہیا ہوں گی۔اس پروجیکٹ میں دو قسم کے فلیٹ دستیاب ہوں۔ایک فلیٹ کی قیمت 12 لاکھ روپئے ہے جبکہ دوسرے ایک فلیٹ کی قیمت 16 لاکھ روپے ہوگی۔اس پروجیکٹ میں 12 سے 15 منزلوں کی عمارتیں تعمیر کی جائیں۔فلیٹ بکنگ کیلئے ڈاؤن پیمنٹ کرنے کے بعد تین سال کی مدت میں بقیہ رقم کی ادائیگی کی سہولت بھی ہے۔مزید تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔



Post A Comment:
0 comments: