مالیگاؤں کے جنید کے بعد ایم آئی ایم ضلعی صدر شمس الہدی کے انتقال سے دھولیہ شہر سوگوار، ناسک میں دوران علاج انتقال ہوا
مالیگاؤں/دھولیہ: گزشتہ روز شام کے قریب پونے چار بجے چالیسگاؤں پھاٹا امبیکا ہوٹل کے پاس ایک دلخراش حادثہ پیش آیا تھا جس میں کمال پورہ مالیگاؤں ساکن جنید نعیم احمد کا جائے حادثہ پر ہی انتقال ہوگیا تھا۔جب کہ اس کے ساتھ موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر سوار دھولیہ ایم آئی ایم صدر شمس الہدی شاہ زخمی ہوئے تھے انہیں شہر کے پریاس اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ان کے پیر میں شدید زخم آئے تھے جس کے سبب آپریشن کے ذریعے ان کا ایک پیر کاٹنا پڑا تھا۔آپریشن سے پیر کاٹنے کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہوگئی جس کے بعد انہیں ناسک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج دیر رات ان کا انتقال ہوگیا۔اس سے قبل کل ہقنے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مالیگاؤں کے چند کارپوریٹر اور سماجی خدمت گاروں نے متوفی جنید کے پوسٹ مارٹم اور دیگر کارروائی میں معاونت کی۔دھولیہ اسمبلہ حلقہ کے رکن اسمبلی فاروق شاہ کے بیٹے حادثہ کی اطلاع موصقل ہونے کے بعد مالیگاؤں کیلئے نکل پڑے تھے۔اس اندوہناک حادثہ میں فوت ہونے والے نوجوان کو کلو کٹی درگاہ پر غسل دیا گیا اور کمالپورہ سے بڑا قبرستان میں تدفین کی گئی۔غسل و تدفین میں کمالپورہ کے کارپوریٹر فاروق قریشی، سابق کارپوریٹر شفیق قریشی اور دیگر سرکردہ افراد نے بھرپور معاونت کی۔ اطلاعات کے مطابق جائے حادثہ سے فرار ہونے والے ڈرائیور کو کچھ وقفہ کے بعد منماڑ چوپھلی پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ تعلقہ پولیس اس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے۔اس حادثہ میں زخمی ہونے والے شمس الہدی شاہ کے انتقال کی خبر سے دھولیہ شہر سوگوار ہے، مرحوم شمس الہدی کے انتقال پر اسدالدین اویسی، اکبرالدین اویسی، دھولیہ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ، دھولیہ جمعیت علماء، مالیگاؤں مجلس اتحاد المسلمین کے سرپرست یونس عیسی، صدر عبدالماک، ڈاکٹر خالد پرویز، ماجد حاجی اور دیگر ذمہ داران و سرکردہ افراد نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔


Post A Comment:
0 comments: