او بی سی ریزرویشن میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہ کرنے کا مطالبہ، نائب تحصیلدار رویندر سائنکر کو میمورنڈم پیش کیا گیا
مالیگاؤں: او بی سی ریزرویشن کو بچانے کے لئے، ریاستی حکومت کو اعلی عدالتوں اور سپریم کورٹ میں وکلاء کی تقرری کرنی چاہئے، او بی سی کوٹہ میں کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ نہ کرتے ہوئے مراٹھا سماج کو ریزرویشن دیا جائے اس طرح کے کئی اہم مطالبات کے ساتھ مالیگاؤں سٹی مہاتما پھلے تنظیم کی قیادت میں مالیگاؤں شہر و تعلقہ او بی سی سنگھرش سمیتی کی جانب سے ایک مورچے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تاہم، کورونا وباء اور حکومت کی طرف سے نافذ اصول و ضوابط اور کرونا رہنما ہدایات کے سبب مظاہرین نے مورچہ منسوخ کردیا اور مالیگاؤں میں اپر ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین کی جانب سے سمتا پریشد میٹروپولیٹن کے سربراہ نریندر سونونے اور گلاب پگارے کی سربراہی میں ایڈوکیٹ انیتا پوار، ودھیا بھاؤسار، تریپتی سونونے، سوورنہ گاوندے، بھاگیہ شری بونڈالے، سیما چوہان، سنجیونی کاپڑنس اور دیگر نے نائب تحصیلدار رویندر سائنکر کو میمورنڈم پیش کیا۔اس احتجاج میں او بی سی برادری کے تمام طبقات جیسے باغبان، پھول فروش، سالی، بڑھئی،سُتار تیلی،نہاوی، شمپی، بھاؤسار، رنگاری، ہندو پنڈھری، شتریہ، درزی، بھاواسر، رنگاری، تبولی اور دیگر اوبی سی طبقات کے عہدیداران نے شرکت کی۔
اس موقع پر رمیش اچیت، ونود شیلار، بالاصاحب باغُل، یشپال باغُل، دیوا مالی، سریش گولی، رامداس بورسے، چیتن مہاجن، بھگوان باغُل، آکھڈے، وشال سونونے، ایڈوکیٹ رمیش مورے، ویوک واروڑے، منوج بھالےراؤ، کملیش سونونے اور سماج کے دیگر افراد نے شرکت کی۔آ
Post A Comment:
0 comments: