ان اسامیوں کیلئے خواہشمند امیدوار اس بات کو نوٹ کرلیں کہ مذکورہ بھرتی کے سلسلے میں آئندہ ایک نیا عوامی نوٹس جاری کرکے آگاہ کیا جائے گا

مالیگاؤں: مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے مختلف محکموں میں 6 ماہ کی مخصوص مدت کیلئے یومیہ اجرت(مان دھن)کی بنیاد پر خالی اسامیوں کو پر کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ کی معرفت 10 اور 11 نومبر کو ایک اشتہار شہر اور بیرون شہر کے روزناموں میں شائع کیا گیا تھا۔ان اسامیوں کو پر کرنے کی کارروائی کو منسوخ کردیا گیا ہے۔اس بات کو نوٹ کرلیں۔مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے توسط سے 2 دسمبر 2020ء سے 23 دسمبر 2020ء تک 44 مختلف عہدوں کیلئے کل 1006 اسامیوں پر اعزازی بنیاد پر تقرری کے عمل کا عوامی نوٹس روزنامہ دنکر، روزنامہ شامنامہ اردواور دویا مراٹھی اور ناسک ضلع کے اخباروں میں شائع ہوا تھا۔تاہم 22 نومبر 2020ء کو ضلعی وزیرسرپرست اور ضلع کلکٹر کی میٹنگ میں کووڈ-19 کی دوسری ممکنہ لہر کے خدشات کو مسترد نہ کرنے کیلئے مختلف اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔لہذا کرونا کی دوسری لہر کے پیش نظر خالی اسامیوں کو پر کرنے کی کارروائی کیلئے ہجوم جمع ہونے کے خدشات کو ٹالنے کیلئے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر ترمبک کاسار نے اعزازی بھرتی کے عمل کیلئے براہ راست انٹرویو کے عمل کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا حکم دیا۔ ان اسامیوں کیلئے درخواست داخل کرنے کے خواہشمند امیدوار اس بات کو نوٹ کرلیں کہ مذکورہ بھرتی کے سلسلے میں آئندہ ایک نیا عوامی نوٹس جاری کرکے آگاہ کیا جائے گا۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: