آئندہ 8 سے 10 دنوں تک حالات کا جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاؤن پر حتمی فیصلہ: نائب وزیراعلی اجیت پوار
ممبئی: ملک کے بیشتر علاقوں اور ریاستو میں کرونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ کے پیش نظر مہاراشٹر میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا یا نہیں؟اس تعلق سے مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی اجیت پوار نے اشارہ دیتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ ریاست میں کرونا کی دوسری لہر کے امکانات ہیں کیونکہ حال میں اختتام پذیر ہوئے تہواروں کے موقع پر اکثر علاقوں میں کافی بھیڑ دیکھی گئی۔دیوالی کے موقع پر ہجوم میں کافی اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ گنپتی کے موقع پر بھی کافی بھیڑ دیکھی گئی۔اجیت پوار نے کہا کہ ہم متعلقہ محکموں سے اس بارے میں بات چیت کررہے ہیں۔ہم آئندہ 8 سے 10 روز تک حالات کا جائزہ لیں گے اس کے بعد لاک ڈاؤن سے متعلق حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔


Post A Comment:
0 comments: