اب تک جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں،فائر بریگیڈ عملہ راحت رسانی میں مصروف،متعدد مکانات آگ کی لپیٹ میں
مالیگاؤں: شہر کے سنجری چوک علاقہ میں آتشزدگی کا ہولناک حادثہ پیش آیا۔ اس بھیانک آگ نے اطراف کے کئی مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔تادمِ تحریراس آتشزدگی معاملہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
حادثہ کے چشم دید گواہوں اور ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق مقامی فائر بریگیڈ عملہ کو اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں فائر بریگیڈ کی 6 سے 7 گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔فائر بریگیڈ عملہ آگ بجھانے اور راحت رسانی کے کام میں مصروف ہے۔اہلیان محلہ نے بتایا کہ آگ کی شدت کے پیش نظر اطراف کے مکانوں سے گیس سلینڈروں کو نکال کر جائے حادثہ سے دور محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔اس کے علاوہ ساکنی  کو بھی مکانات اے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق اس حادثہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
تادمِ تحریر آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے لیکن اب بھی کچھ مکانات اس آگ کی زد میں ہیں۔اس حادثہ میں مالی نقصانات سے متعلق کسی بھی قسم کا قیاس قبل از وقت ہوگا۔اہلیان محلہ اور ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں متعدد مکانات متاثر ہوئے ہیں اور کافی زیادہ مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: