Maharashtra,Mumbai,Antilia Bomb Scare Case,Sachin Vaze,Ex-Mumbai Police Commissioner,Parambir Singh,ED,CBI,Anil Deshmukh,News18,Dailyhunt,Malegaon New

سچن وازے پر انیل دیشمکھ کے خلاف 100 کروڑ روپے وصولی معاملہ میں ای ڈی کو دیئے گئے بیان سے منحرف ہونے کا دباؤ بنایا جارہا ہے

ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کو دیئے گئے بیان میں الزام عائد کیا کہ ممبئی پولیس کی تحویل میں جیل میں بند برخاست اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سچن وازے کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ وازے کو جیل میں عریاں کرکے اس کی تضحیک کی جارہی ہے۔ اس پر انیل دیشمکھ کے خلاف 100 کروڑ روپے وصولی کے بیان سے انحراف کا دباؤ بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقریر کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے: اندریش کمارarma-Sansad-should-be-punished.html

پرمبیر سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس تحویل میں ہونے کے باوجود سچن وازے اور انیل دیشمکھ کی چاندیولی کمیشن میں ملاقات ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان طویل ملاقات ہوئی تھی اور اس دوران دیشمکھ نے سچن وازے پر ای ڈی کو دیئے گئے بیان واپس لینے کا دباؤ ڈالا تھا۔ تھانے پولیس کے نائب کمشنر نے بھی وازے پر دیشمکھ کے خلاف دیئے گئے بیان کو بدلنے کا دباؤ ڈالا تھا۔ پرمبیر سنگھ کے انیل دیشمکھ پر بوعنوانی کے الزامات عائد کئے جانے کے بعد انہیں وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا۔ اس وقت دیشمکھ عدالتی تحویل میں آرتھر روڈ جیل میں قید ہے۔ سی بی آئی اور ای ڈی معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ انیل دیشمکھ کی درخواست ضمانت کئی مرتبہ مسترد ہوچکی ہے۔ سنگھ نے ای ڈی کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ انیل دیشمکھ اور وزیر انیل پرب پولیس کے تبادلے اور پوسٹنگ کی فہرست فائنل کرتے تھے۔

مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر بدعنوانی کے معاملہ میں سابق چہف سکریٹری سیتا رام کنٹے نے بھی ای ڈی کو دیئے گیے بیان میں کئی انکشافات کئے ہیں۔ کنٹے نے ای ڈی کو بتایا ہے کہ اس وقت کے وزیرداخلہ انیل دیشمکھ انہیں اکثر پولیس افسران کے تبادلے کیلئے ایک ان آفیشیل لسٹ سونپتے تھے۔ میں ان کا ماتحت تھا اس لئے اس لسٹ کو ماننے سے انکار نہیں کر پاتا تھا۔ کنٹے کے یہ انکشافات انیل دیشمکھ کے خلاف دائر چارج شیٹ کا حصہ ہیں۔کنٹے نے ای کی تفتیش میں اس وقت کا ذکر کیا ہے جب وہ چیف سکریٹری بننے سے قبل وزارت داخلہ میں ایڈیشنل چیف سکریٹری کی حیثیت سے دیشمکھ کے ماتحت کام کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان غیر رسمی فہرست میں درج اکثر نام حتمی نرانسفر کی فہرست میں بھی شامل رہا کرتے تھے۔ جولائی 2020 میں ممبئی میں 10 ڈی سی پی کے ٹرانسفر کا حکم رد کرنے پر کنٹے نے کہا کہ وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے ان سے کہا تھا کہ وہ ممبئی کے اس وقت کے پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کو اس بارے میں مطلع کریں تاکہ معاملے پر جمود برقرار رکھا جا سکے۔کنٹے نے کہا کہ جب سے وہ اے سی ایس ہوم کے عہدہ پر تھے، پولیس ٹرانسفر کے سلسلے میں 28 میٹنگیں ہوئیں، جن میں 27 ٹرانسفر آرڈر جاری کیے گئے اور ایک لسٹ آرڈر جاری نہیں کی گئی کیونکہ اسے منظوری نہیں ملی تھی۔ ان تمام میٹنگوں کے دوران انیل دیشمکھ موجود تھے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: