Articles by "Water Supply"
Showing posts with label Water Supply. Show all posts

اہم تکنیکی کاموں کیلئے شٹ ڈاؤن، پانی کا استعمال کفایت شعاری کرنے کی اپیل

​مالیگاؤں: ​مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق،دو اہم تکنیکی کی کاموں کی وجہ سے پورے شہر میں یہ شٹ ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 33 کے وی دہیوال فیڈر پر 33 کے وی سولار لائن کراسنگ کا کام طے پایا ہے، جس کی وجہ سے 5 اور 6 ستمبر کو گرنا پمپنگ اسٹیشن کی بجلی کی سپلائی بند رہے گی۔​امرِت فیز-2 ٹَیپنگ کیلئے آزاد نگر میں واقع نو تعمیر شدہ واٹر ٹینک کو پانی کی سپلائی کے لیے اولڈ آگرہ روڈ پر پرانے درے گاؤں (کھوکا ناکا) کے پاس 1200 ملی میٹر قطر کی مین پائپ لائن پر ٹَیپنگ کا کام کیا جائے گا۔اس وجہ سے بھی پانی سپلائی کا نظام متاثر ہوگا ۔کارپوریشن جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق ​5 ستمبر کا معطل شدہ پانی 7 ستمبر کو دیا جائے گا اور ​6 ستمبر کا معطل شدہ پانی 8 ستمبر کو دیا جائے گا۔​تیکنیکی کام مکمل ہونے کے بعد گرنا پمپنگ اسٹیشن سے معمول کے مطابق ایک دن ناغہ (ہر دوسرے دن) پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تیکنیکی ضرورت کو سمجھتے ہوئے پانی کا استعمال کفایت شعاری سے کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

عوام پانی کا استعمال کفایت شعاری کریں، میئر نسرین شیخ و کمشنر جادھو کی اپیل 

مالیگاؤں :(25 جولائی ) مالیگاؤں شہر کو پانی سپلائی کرنے والی مین پانی کی پائپ لائن خراب ہو گئی ہے اور جونا آگرہ روڈ پر اقرا ٹولز کے سامنے پانی کی پائپ لیک ہونے سے بڑے پیمانے پر پانی کا ضائع ہونے لگا ہے۔ فی الحال اس وقت پانی کے اخراج کی مقدار کم ہے۔ تاہم، یہ مقدار کسی بھی وقت بڑھ سکتی ہے۔ اس طرح کی تفصیلات کارپوریشن کے واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ نے آج ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ۔پریس ریلیز کے مطابق بدھ (29 جولائی)، جمعرات (30 جولائی) اور جمعہ (31 جولائی) کو 3 دن کا شٹ ڈاؤن لے کر پانی کی پائپ لائن کی مرمت کرنا ضروری ہے۔ شٹ ڈاؤن کے نظرثانی شدہ شیڈول کی منصوبہ بندی اور اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جس جگہ پانی کی پائپ لائن کی مرمت ہونی ہے وہ مصروف اور اہم ترین شاہراہ ہے اس لیے مرمت کے کام میں درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے مزید وقت لگنے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔لہٰذا مالیگاؤں شہر میں بدھ 29 جولائی سے جمعہ 31 جولائی 2026 تک تین دن تک پانی کی سپلائی نہیں ہوگی۔ تاہم میئر نسرین خالد شیخ اور کمشنر رویندر جادھو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کا استعمال کفایت شعاری اور احتیاط سے کریں اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں۔