سورت کی ایک عدالت نے 2019 ہتک عزت معاملہ میں قصوروار ٹھہرایا، کیا لوک سبھا رکنیت رد ہوگی؟ 

سورت کی ایک عدالت نے آج کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کو 2019 کے ہتک عزت کیس میں قصوروار ٹھہرایا اور انہیں دو سال قید کی سزا سنائی۔  عدالت نے 15000 روپے کی ضمانت پر راہل گاندھی کی ضمانت منظور کی اور انہیں اپیل کرنے کی اجازت کیلئے سزا کو 30 دن کے لیے روک دیا۔

 گجرات کے سابق وزیر اور سورت ویسٹ سے بی جے پی ایم ایل اے پرنیش مودی کی جانب سے مقدمہ دائر کیا گیا تھا. جو گاندھی کے 13 اپریل 2019 کو کرناٹک کے کولار میں لوک سبھا انتخابی ریلی میں دیئے گئے مبینہ ریمارکس سے متعلق ہے جہاں انہوں نے کہا تھا، "کیوں تمام چوروں کے نام میں مودی ہے؟  چاہے نیرو مودی، للت مودی اور نریندر مودی ہوں؟

مذکورہ حکم چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ایچ ایچ ورما نے سنایا۔ راہل گاندھی کے ساتھ جمعرات کی سہ پہر کمرہ عدالت میں کئی قومی اور ریاستی کانگریس لیڈر بھی موجود تھے۔ سورت پولیس نے ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے عدالت کے احاطے میں حفاظتی انتظامات بڑھا دیے تھے۔

دفاغی وکیل کریٹ پوالا نے کہا کہ ہم عدالت کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں کیونکہ ہمارے کچھ دلائل کو مدنظر نہیں رکھا گیا. ہم نے جو دلیل پیش کی وہ یہ تھی کہ مودی نام کی کوئی برادری نہیں ہے، شکایت کنندہ بھی مودی نہیں ہے اس کا سابقہ سرنیم بھوت والا تھا اس نے سرنیم تبدیل کیا ہے. ہم آئندہ دنوں میں اعلیٰ عدالتوں میں سوال اٹھائیں گے. استغاثہ کے وکیل ریشم والا اور ایم ایل اے پورنیش مودی نے کہا کہ وہ عدالتی حکم سے مطمئن ہیں۔  انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے، بی جے پی ایم ایل اے نے کہا، "میرا تعلق مودھوانک گھانچی برادری سے ہے جو مودی کنیت(سرنیم) رکھتا ہے۔  راہول گاندھی کے ہتک آمیز بیانات سے ہمارے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور اس کے لیے ہم نے ان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔  آج ہم عدالت کے حکم سے مطمئن ہیں۔  کمرہ عدالت کے باہر موجود ایم ایل اے کے حامیوں نے ان کی حمایت میں نعرے لگائے۔

پرنیش مودی کے سابق وکیل، ایڈوکیٹ ہس مکھ لال والا نے کہا، "شروع میں، شکایت کا مسودہ تیار کرتے وقت، ہمیں یقین تھا کہ راہول گاندھی کے ہتک آمیز بیانات کے مطابق یہ کیس سزا کے لیے ایک مضبوط کیس ہے۔"

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: