بوائے فرینڈ سے جھگڑے کے بعد لڑکی نے دو مرتبہ خودکشی کی کوشش کی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوا
مستعد ریلوے پروٹیکشن فورس(آر پی ایف) اہلکار کی بہادری ایک 22 سالہ لڑکی کی جان بچ گئی،جس نے سنیچر کے روز بائیکلہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی. 22 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر دو مرتبہ ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی. 5 بج کر 55 منٹ پر جب لڑکی نے خودکشی کی پہلی کوشش کی تب مسافروں نے ٹرین کا ہارن سن کر مداخلت کرتے ہوئے لڑکی کو ریلوے ٹریک سے ہٹایا. لڑکی کو مسافر ٹریک سے ہٹا کر پلیٹ فارم نمبر ایک پر لائے اسی اثناء میں لڑکی اچانک بھاگ کر دوبارہ ریلوے ٹریک پر پہنچ گئی. اس ٹریک پر سی ایس ٹی جانے والی ٹرین آرہی تھی. لڑکی کی اس دوسری خودکشی کی کوشش کا ایک مسافر نے ویڈیو ریکارڈ کرلیا.
ویڈیو میں لڑکی کو ریلوے ٹریک پر آتی ہوئی ٹرین کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے. حالانکہ ٹرین کے موٹر مین نے وارننگ ہارن بجانا شروع کردیا. اسی کے ساتھ موٹر مین نے ٹرین کا ایمرجنسی بریک لگایا جس کی وجہ سے ٹرین رکنے لگی. اس کے باوجود لڑکی سب کچھ نظر انداز کرتے ہوئے ٹریک پر ٹرین کی سمت بڑھتی گئی.
اس موقع پر بہادر آر پی ایف اہلکار دوڑتا ہوا ٹریک پر گیا اور لڑکی کو کھینچ کر ٹرین کے آگے سے ہٹایا. اس بہادر آر پی ایف اہلکار کی شناخت رویندرا سناپ کے طور پر ہوئی ہے.
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی دادر کی رہنے والی ہے، بوائے فرینڈ سے جھگڑا ہونے پر اس نے خودکشی کی کوشش کی. اس کا دعویٰ ہے کہ اس کے بوائے فرینڈ نے شادی سے انکار کردیا ہے. جبکہ بوائے فرینڈ نے کہا کہ وہ شادی کیلئے تیار ہے لیکن فوری طور پر نہیں کرسکتا. جبکہ لڑکی اس سے فوری طور پر شادی کا مطالبہ کررہی ہے.


Post A Comment:
0 comments: