سونیا اور راہل گاندھی سے متعلق بیباک تبصرہ، سونیا برائے نام صدر، راہل کے سیکورٹی اہلکار اور پی اے پارٹی کے فیصلے لے رہے ہیں: آزاد
کانگریس کے قدآور لیڈر غلام نبی آزاد نے آج بروز جمعہ کانگریس کی رکنیت اور تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا. انہوں نے 5 صفحات پر مشتمل اپنا استعفیٰ نامہ عبوری صدر سونیا گاندھی کو بھیج دیا ہے. اس خط میں کئی حالات اور معاملات کا ذکر کیا گیا ہے جس میں راہل گاندھی سے متعلق سخت تبصرہ بھی شامل ہے. آزاد نے راہل کو کانگریس کی تباہی کی وجہ بتایا ہے.
آزاد نے سونیا سے متعلق کہا کہ بے شک بطور صدر آپ نے یو پی اے-1 اور یو پی اے-2 کی تشکیل میں اچھا کام کیا، اس کامیابی کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ آپ نے بطور صدر دانشمند مشیروں اور سینئر لیڈروں کے فیصلوں پر بھروسہ کیا، انہیں بااختیار بنایا اور ان کا خیال رکھا۔ بدقسمتی سے راہول گاندھی کی سیاست میں انٹری اور خاص طور پر جب آپ نے جنوری 2013 میں انہیں نائب صدر بنایا پھر راہل نے پارٹی کا طریقہ کار تبدیل کردیا. تمام سینئر اور تجربہ کار سیاستدان کو سائیڈ لائن کردیا گیا اور ناتجربہ کاروں کا ایک گروہ بنایا گیا جس نے پارٹی چلانا شروع کی.
غلام نبی آزاد نے مزید کہا کہ میں مسلسل 4 دہائیوں تک کانگریس ورکنگ کمیٹی کا رکن رہا۔ 35 سال تک میں ملک کی ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پارٹی کا جنرل سکریٹری انچارج بھی رہا۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کانگریس نے 90 فیصد ریاستوں میں کامیابی حاصل کی جہاں میں انچارج تھا۔ اب یو پی اے حکومت کی سالمیت کو تباہ کرنے والا ریموٹ کنٹرول سسٹم کانگریس پر لاگو کیا جا رہا ہے۔ تم صرف برائے نام اس پوزیشن پر بیٹھے ہو۔ راہل گاندھی تمام ضروری فیصلے لے رہے ہیں، اس سے بھی بری بات یہ ہے کہ ان کے سیکورٹی اہلکار اور پی اے یہ فیصلے لے رہے ہیں۔


Post A Comment:
0 comments: