فائر بریگیڈ عملہ اور پولیس راحت رسانی میں مصروف، ملبے میں دبے زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا
مالیگاؤں: شہر کے سروے نمبر 57 علاقہ میں حسینیہ مسجد سے متصل اوپن اسپیس پر تعمیر دیوار منہدم ہونے سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی. حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد مدد کیلئے دوڑ پڑے، فوری طور پر فائر بریگیڈ عملہ اور پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد فائر عملہ اور جائے حادثہ پر پہنچ گئے، راحت رسانی میں مصروف ہوگئے.
اطلاعات کے مطابق حادثہ کے وقت قریب ہی کھیل رہے تین بچے ملبے میں دب گئے تھے، جنہیں مقامی افراد اور فائر بریگیڈ عملہ کی مدد سے باہر نکال لیا گیا ہے. اطلاعات کے مطابق زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کیلئے ارقم اسپتال میں داخل کیا گیا ہے. اس حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کے نام معاذ، منیب اور مصدق بتائے گئے ہیں. بچوں کو نکالنے اور ملبہ ہٹانے کیلئے فائر بریگیڈ عملہ کے انچارج سنجئے پوار ، سیاسی افراد میں مستقیم ڈگنیٹی ، حسین انصاری سمیت درجنوں افراد اور پولس انتظامیہ نے معاونت کی ۔
Post A Comment:
0 comments: