مہاوکاس اگھاڑی اور بی جے پی کے درمیان جاری الزام تراشیوں کے درمیان راؤت کی پریس کانفرنس پر سب نظریں
مہاوکاس اگھاڑی حکومت میں شامل حلیف جماعتوں کے لیڈران اور بی جے پی کے درمیان الزام تراشیوں اور مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعے کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق شیوسینا رکن پارلیمان سنجے راؤت آج منگل کو شام 4 بجے پریس کانفرنس لیں گے.
یہ بھی پڑھیں:...... 24 گھنٹے کیلئے ای ڈی اور سی بی آئی جیسی ایجنسیاں ہٹا لو، ہم بتا دیں گے ہم کیا کرسکتے ہیں:کشوری پیڈنیکرnvestigation-Agencies.html
راؤت نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ کل شام 4 بجے شیوسینا بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کروں گا. جئے مہاراشٹر. ایسے امکانات ہیں کہ راؤت بدعنوانی میں ملوث مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے افسران سے متعلق انکشاف کریں گے. راؤت نے بارہا تفتیشی ایجنسیوں کے افسران پر رشوت ستانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکار مبینہ طور پر بی جے پی کا مجرمانہ سنڈیکیٹ چلا رہے ہیں۔ سنجے راؤت کے قریبی ساتھی پروین راؤت کی مبینہ ایف ایس آئی اسکیم اور این سی پی کے وزیر نواب ملک کی منی لانڈرنگ معاملہ میں ای ڈی کے ذریعے گرفتاری کے بعد سنجے راؤت کی یہ دوسری پریس کانفرنس ہوگی، اس لحاظ سے اس پریس کانفرنس کو کافی اہم مانا جارہا ہے.

Post A Comment:
0 comments: