ممبئی میونسپل کارپوریشن کی معیاد ختم ہونے کے موقع پر میئر کشوری پیڈنیکر نے مرکزی حکومت، بی جے پی، رانے خاندان اور مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

ملک کی سب سے بڑی میونسپل کارپوریشن برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کی معیاد آج ختم ہورہی ہے، اس موقع میئر کشوری پیڈنیکر نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران بی جے پی، رانے خاندان، مرکزی حکومت اور مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا. میئر نے کہا کہ مرکزی حکومت صرف 24 گھنٹے کیلئے ای ڈی اور سی بی آئی جیسی تفتیشی ایجنسیوں کا خوف ہٹا دے ہم انہیں دکھا دیں گے کہ ہم کیا کرسکتے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:.... نواب ملک کی ای ڈی تحویل ختم، آرتھر روڈ جیل منتقل
کشوری پیڈنیکر نے ممبئی میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ممبئی کو نیا میئر نہیں ملتا تب تک میں ممبئی کی خدمت کرتی رہوں گی. انہوں نے کہا کہ جب میں میئر بنی تب سے میرے ذہن میں یہ بات تھی کہ اگر سکھ میں آگے ہوتے ہیں تو ہمیں دکھ میں بھی آگے رہنا چاہیے. میں نے یہی سوچ کر پانچ سال کام کیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وباء کے دوران جب کوئی اسپتال جانے سے بھی ڈرتا تھا اس وقت میں نے کووڈ سینٹر جاکر مریضوں کا حال جانا.
کشوری پیڈنیکر نے کہا کہ دشا سالیان معاملے میں اگر رانے خاندان کے پاس ثبوت ہیں تو وہ سی بی آئی کو پیش کریں. وہ کہتے ہیں کہ 24 گھنٹے کیلئے پولیس ہٹا دیں تو وہ ہمیں دکھا دیں گے کہ وہ کیا چیز ہیں. ہم ان سے کہتے ہیں کہ 24 گھنٹے کیلئے ای ڈی اور سی بی آئی ہٹا دو ہم انہیں بتا دیں گے کہ ہم کیا چیز ہیں. ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس کے لوگ جن لوگوں پر کارروائی کرتے ہیں وہ بی جے پی میں آتے ہی پاک صاف ہوجاتے ہیں. حالانکہ میئر کشوری پیڈنیکر نے آگے کہا کہ ہم جمہوری طریقے سے کام کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے. انہوں نے کہا کہ میرا چیزوں کو دیکھنے کا نظریہ الگ ہے، کل سے ہماری نئی اننگ شورع ہو رہی ہے. بھگوان کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ میرے دور میں کئی قچھی چیزیں ہوئیں. میں یہ نہیں کہتی کہ میں نے ہی اچھا کام کیا ہے اور اس کیلئے مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے. یہ میرا فرض تھا جو میں کیا. انہوں نے ادھو ٹھاکرے کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان پر بھروسہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دور میں ان پر کسی نے الزام عائد نہیں کیا. بی جے پی کے کریٹ سومیا اچانک آئے اور مجھ پر سنگین الزامات عائد کرنے لگے.
کشوری نے مزید کہا کہ ممبئیکر شیوسینا کے ساتھ اور آئندہ بھی کارپوریشن پر بھگوا ہی لہرائے گا. جب تک نئے میئر کا انتخاب نہیں ہوتا میں کارگزار میئر رہوں گی.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: