اتر پردیش میں کامیابی کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ نے گلال اڑا کر جشن منایا، کچھ ہی دیر میں دہلی روانگی

اتر پردیش میں کامیابی کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ لکھنئو بی جے پی دفتر پہنچے جہاں انہوں نے بی جے پی وزراء اور پارٹی عہدیداروں کے ساتھ قریب پونے چھ بجے اسٹیج پر پہنچ کر گلال اڑایا. کامیابی کے اس موقع پر یوگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب مودی جی جیسی قیادت ہو تو ایسی کی شاندار اکثریت ملتی ہے.

 یہ بھی پڑھیں:.... سردار نگر میں فائرنگ، لوکل کرائم برانچ کے دو جوانوں پر جان لیوا حملہ ناکام

  اطلاعات کے مطابق کچھ ہی دیر میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی دہلی پارٹی دفتر پر خطاب کریں گے. یوگی کچھ ہی دیر میں دہلی کیلئے روانہ ہوں گے. یوگی نے لکھنئو میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ بی جے پی نے چار ریاستوں میں انتخاب جیتا ہے. واضح رہے کہ اترپردیش پر خاص طور سے ملک بھر کی نظریں تھیں. یوگی نے کہا کہ جب مودی جی کرونا اور رشوت ستانی کے خلاف لڑائی لڑ رہے تھے اس وقت کچھ لوگ انتخابی تشہیر میں مصروف تھے، عوام نے انہیں دھتکارتے ہوئے جی جے پی کو اکثریت سے کامیاب کیا. یوگی نے اترپردیش کی عوام کا شکریہ ادا کیا. تادم تحریر بی پی 84 نشستوں پر جیت حاصل کرچکی ہے اور 184 نشستوں پر سبقت لے چکی ہے. جبکہ سماجوادی کو 25 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے اور 105 نشستوں پر آگے چل رہی ہے.


Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: