National,India,Uttar Pradesh,Firing Incident,AIMIM,Asaduddin Owaisi

اترپردیش میں انتخابی مہم کے دوران اسدالدین اویسی کی کار پر 4 روانڈ فائرنگ، اویسی محفوظ

اترپردیش میں انتخابی مہم کے دوران آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ رکن پارلیمان اسد الدین اویسی پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔اسد الدین اویسی جمعرات کی دوپہر میرٹھ میں انتخابی پروگرام کے بعد دہلی کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ چھجرسی ٹول پلازہ کے قریب 2 لوگوں نے ان کی گاڑی پر 3-4 راؤنڈ فائر کیے،بتایاجارہاہے کہ حملہ آورتین یا چار افرادتھے ، حالانکہ اسد الدین اویسی اور ان کے ساتھی محفوظ ہیں، ان کی گاڑی پنکچر ہے اور وہ دوسری کار میں دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔
اس سلسلے میں اسدالدین اویسی نے ٹوئٹرپرٹوئیٹ کرکے اطلاع دی تھی کہ کچھ دیر قبل چھجرسی ٹول گیٹ پر میری گاڑی پر گولیاں چلائی گئی تھیں۔ 4 راؤنڈ فائر کئے۔ وہاں 3-4 لوگ تھے، سب بھاگ گئے اور ہتھیار وہیں چھوڑ گئے۔ میری گاڑی پنکچر ہو گئی، لیکن میں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر چلا گیا۔ ہم سب محفوظ ہیں۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: