مینہٹن کی 60 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر زندگی تمام کرلی، انتہائی قدم اٹھانے سے قبل انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ کی تھی
سابق مِس یو ایس اے 30 سالہ چیسلی کرسٹ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کثیر منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پرس (اے پی) کے مطابق چیسلی کرسٹ نے نیویارک کے پرتعیش علاقے منہٹن کی 60 منزلہ بلند و بالا عمارت سے چھلانگ لگائی اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔ملک کے 84 فیصد لوگ چاہتے ہیں امبانی، اڈانی جیسے امیروں سے اضافی ٹیکس وصول کیا جائےealth-Tax-On-Billionaires-like-Ambani-and-Adani.html
چیسلی کرسٹ کے اہل خانہ اور پولیس نے سابق مس امریکہ کی عمارت سے چھلانگ لگانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی لاش کی تصدیق 31 جنوری کی صبح سات بجے کی گئی۔ چیسلی نے رات دیر گئے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے عمارت سے چھلانگ لگائی، جس وقت انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، اس وقت وہ اپنے فلیٹ میں تنہا تھیں۔ اسی حوالے سے نیویارک پوسٹ نے ذرائع سے بتایا کہ چیسلی کرسٹ 60 منزلہ عمارت میں رہائش پذیر تھیں اور ان کا فلیٹ نویں منزل پر تھا، تاہم زندگی کے آخری لمحات میں انہیں 29 ویں منزل پر دیکھا گیا۔ چیسلی کرسٹ رہائشی عمارت میں مقیم تھیں اور جس وقت انہوں نے سنگین قدم اٹھایا، اس وقت وہ اپنی رہائش گاہ پر تنہا تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔بگ باس کنٹیسٹنٹ ابھیجیت نے سلمان خان کو دھمکی دی-Khan.html
چیسلی کرسٹ 2019 میں امریکا کی خوبصورت ترین دوشیزہ قرار پائی تھیں، اس سے قبل وہ ریاست کیرولینا کی خوبصورت ترین لڑکی بنی تھیں۔ چیسلی کرسٹ ان چند سیاہ فام دوشیزاؤں میں سے ایک تھیں جنہوں نے خوبصورتی کا مقابلہ اپنے نام کیا، انہوں نے قانون اور سیاست کی تعلیم حاصل کر رکھی تھی۔ چیسلی کرسٹ کو امریکی کرمنل جسٹس میں اصلاحات کے لیے متحرک کارکنان میں شمار کیا جاتا تھا، وہ کئی سال سے فلاحی اور دوسرے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کے منصوبوں میں متحرک تھیں۔
چیسلی کرسٹ نے خودکشی سے کچھ گھنٹے قبل ہی اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ بھی کی تھی۔ انہوں نے مختصر پوسٹ میں لکھا کہ تھا کہ شاید آج کا دن سکون اور آرام ساتھ لے آئے۔ چیسلی کرسٹ ٹی وی پر ایک انٹرٹینمنٹ شو بھی کرتی تھیں اور 2020 میں وہ اپنی میزبانی کی وجہ سے گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد بھی ہوئی تھیں۔ چیسلی ماضی میں ذہنی پریشانی اور ڈپریشن سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کرتی رہی ہیں۔ 2019 میں انہوں نے ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنی فیس بک پوسٹ میں ذہنی مسائل پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ وہ کافی عرصے تک ڈپریشن کا شکار رہی ہیں۔سال 2020 میں بھی انہوں نے ڈپریشن اور ذہنی صحت کے مسئلے پر کھل کر باتیں کی تھیں اور وہ وقتا فوقتا اسی موضوع پر اظہار خیال کرتی رہی تھیں۔
چیسلی کے خودکشی کیے جانے پر مس ورلڈ کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا جب کہ دنیا بھر کی حسیناؤں نے بھی ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Post A Comment:
0 comments: