National,Entertainment,Bigg Boss Season 15,Bollywood,Salman Khan,Abhijeet Bichkule,Bigg Boss Contestant,News18 Urdu News,Dailyhunt Urdu News,Malegaon

سلمان خان ابھی انڈے میں ہے، وہ انڈے سے باہر آنا چاہتا ہے، اس جیسے 100 سلمان گلی میں کھڑا کردوں گا، میں کیا ہوں اسے جلد ہی بتا دوں گا

بگ باس سیزن 15 کے سابق کنٹیسٹنٹ ابھیجیت بیچوکلے نے کہاہے کہ سلمان خان انڈے سے باہر آنا چاہتا ہے، اس جیسے 100 سلمان گلی میں کھڑے کر دوں۔ میڈیا سے دورانِ گفتگو ابھیجیت کی جانب سے سلمان خان کو دھمکیاں دی گئیں انہوں نے کہا کہ سلمان نے 14 سیزنز کیے ہوں گے، وہ سمجھتا ہے کہ یہ شو وہ چلاتا ہے تاہم سیزن 15 میرا ہے اور وہ یہاں چھوٹا پڑ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔ٹیم انڈیا کا کپتان بننے کیلئے سفارش کی ضرورت پڑتی ہے: ہربھجن سنگھ

ابھیجیت نے کہا کہ آخر سلمان خان اپنے بارے میں کیا سوچتا ہے، میں کیا ہوں یہ اسے جلد ہی دکھاؤں گا، اس کے جیسے 100 سلمان گلی میں کھڑے کر دوں گا۔ ابھیجیت بیچوکلے نے میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ سلمان خان ابھی انڈے میں ہے، وہ اس سے باہر آنا چاہتا ہے، شو کے دوران مجھے پیار دینے والے پر سلمان کود پڑتے تھے، پروگرام چھوڑنے لگا تھا لیکن انہوں نے روکا تو رک گیا۔

بگ باس کے سابق کنٹیسٹنٹ نے یہ الزام عائد کیا کہ میکرز سچائی لوگوں کو نہیں دکھاتے بلکہ انہوں نے میری صرف منفی باتیں ہی دکھائیں جس کے خلاف میں آواز اٹھاؤں گا۔واضح رہے ابھیجیت بیچوکلے مراٹھی بگ باس سیزن 2 کے فاتح رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ مراٹھی انڈسٹری کے اداکار بھی ہیں۔ ابھیجیت کو لوگ ریاست مہاراشٹر کے سیاست دان کے طور پر بھی جانتے ہیں۔دوران شو بگ باس 15 کی تمام خواتین امیدواروں نے انہیں ان کی غیر اخلاقی زبان اور بات کرنے کے انداز کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس میں اداکارہ شمیتا شیٹی، تیجسوی پرکاش، رشمی دیسائی اور دیوولینا بھٹاچارجی شامل ہیں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: