نائب وزیراعلی اجیت پوار، جینت پاٹل اور چھگن بھجبل کی موجودگی میں پارٹی رکنیت حاصل کی، میئر طاہرہ شیخ نے کانگریس وزراء پر ترقیاتی کاموں میں معاونت نہ کرنے کا الزام عائد کیا
مہاراشٹر کی مہاوکاس اگھاڑی آپسی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ آج27 جنوری کو کانگریس کو بڑا دھچکا لگا جب کانگریس پارٹی کے مالیگاؤں کے 28 کارپوریٹروں نے شرد پوار کی زیر قیادت راشٹر وادی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔کریٹ سومیا بی جے پی کی آئٹم گرل ہیں: نواب ملک
تمام کارپوریٹر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار کی موجودگی میں راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی میئر طاہرہ شیخ رشید نے بھی این سی پی میں شمولیت اختیار کی۔ اجیت پوار کے علاوہ جینت پاٹل اور چھگن بھجبل بھی اس تقریب میں شامل تھے۔ جس طرح سے بیک وقت 28 کارپوریٹر این سی پی میں شامل ہوئے ہیں اس کے بعد کانگریس اور این میں ایک مرتبہ پھر تنازعات کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔
مالیگاؤں میں شہر کے سابق رکن اسمبلی شیخ رشید کی بیوی اور موجودہ میئر طاہرہ شیخ نے پارٹی چھوڑنے سے قبل الزام عائد کیا ہے کہ ہم سب مل کر کام کرنا چاہتے تھے لیکن بالا صاحب تھورات کے علاوہ کسی بھی وزیر نے کوئی معاونت نہیں کی۔ واضح رہے کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت میں محکمہ توانائی کانگریس کے حصے میں ہے لیکن گذشتہ دو سال سے مالیگاؤں میں بجلی سے متعلق ترقیاتی کاموں کو لے کر کوئی اہم فیصلہ نہیں کیا گیا۔ کانگریس کے سابق رکن اسمبلی و سابق میئر شیخ رشید نے کہا کہ ایسے میں کانگریس میں رہنے کا کوئی مطلب نہیں رہ گیا تھا۔

Post A Comment:
0 comments: