Maharashtra,Mumbai,Politics,NCP,BJP,Nawab Malik,Kirit Somaiya,Item Girl,MVA Government,News18 Urdu News,Dailyhunt Urdu News,Malegaon News


 جس طرح فلم کو چلانے کیلئے آئٹم گرل کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح سیاسی حلقوں میں سومیا آئٹم گرل کی طرح کام کررہے ہیں

مہاراشٹر کی سیاست میں مسلسل الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان کریٹ سومیا مہا وکاس اگھاڑی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ اب راشٹر وادی کانگریس لیڈر اور مہا وکاس اگھاڑی وزیر نواب ملک نے ناندیڑ دورہ کے دوران کریٹ سومیا کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں بی جے پی کی آئٹم گرل کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔ارطغرل میں آرتک بے کا کردار ادا کرنے والے آئبرک پیکچن کا انتقال

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نواب ملک نے کہا کہ کسی بھی فلم کو اچھی طرح چلانے کیلئے ایک آئٹم گرل کی ضرورت ہوتی ہے۔ کریٹ سومیا سیاسی حلقوں میں بی جے پی کی آئٹم گرل کی طرح ہیں۔ خبروں کیلئے آئٹم گرل کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

اس سے قبل کریٹ سومیا نے کہا تھا کہ وہ نواب ملک کو تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ اس بات کی جانچ کریں گے کہ بیڑ ضلع میں مندر کی زمین خسی خو دی گئی یا نہیں؟ دراصل مندر کی زمین دھننجے منڈے کھا گئے تھے۔ لیکن اب مجھے رائے گڑھ کے کرجت میں مندر کی زمین مل گئی ہے۔ آج میں وہاں تصدیق کرنے جارہا ہوں ساتھ ہی یہ خلاصہ کروں گا کہ مندر کی زمین اس شخص کے پاس کیسے گئی اس کی جانچ ہونی چاہیے۔ کریٹ سومیا نے مختلف دستاویزات کی بنیاد پر مہاوکاس اگھاڑی حکومت میں شامل شیوسینا، این سی پی اور کانگریس لیڈران پر الزامات عائد کئے ہیں۔ای ڈی نے ان کے الزامات کی بنیاد پر کئی لیڈران کے خلاف کارروائی بھی شروع کردی ہے۔اس سلسلے میں نواب ملک نے کریٹ سومیا پر سخت تنقید کی ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: