ملک کا غریب اور متوسط طبقہ غریب تر ہوتا جارہا ہے، صرف بی جے پی کی دولت میں اضافہ ہورہا ہے، مودی حکومت میں ملک واقعی بدل رہا ہے، سرجے والا کا طنز
اتر پردیش، پنجاب اور اتراکھنڈ سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ان ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی بھی اگلے ماہ شروع ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام پارٹیاں زور و شور سے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ وہیں الزامات کا دور بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔خاتون نے شیوسینا لیڈر کو بیچ بازار میں چپل سے پیٹا
اسی سلسلے میں کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ سال 2013-14 میں بی جے پی کے اثاثے 780 کروڑ تھے، جب کہ سال 2019-20 میں یہ بڑھ کر 4847 کروڑ ہو گئے ہیں۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہاہے کہ ان برسوں میں ملک کا غریب اور متوسط طبقہ غریب تر ہوتا جا رہا ہے، صرف بی جے پی کی دولت میں 550 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سرجے والانے کہاہے کہ یہ ’’نیو انڈیا‘‘ کا ’’مودی ماڈل‘‘ ہے۔ مودی کی حکومت میں ہمارا ملک واقعی بدل رہا ہے۔

Post A Comment:
0 comments: