International,Saudi Arabia,Samba Dancers,Probe,Investigation,Mohammad Bin Salman,MBS,News18 Urdu News,Dailyhunt Urdu News,Malegaon News,Vision 2030

چھوٹے کپڑوں میں خواتین کے رقص کی مذمت، لوگوں میں شدید ناراضگی، حکومت نے جانچ کا حکم جاری کیا

سعودی عرب میں ایک تقریب کے دوران سمبا ڈانسروں کے ڈانس سے تنازعہ شروع ہوگیا۔چھوٹے کپڑوں میں خواتین کے رقص کرنے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس کی سعودی عرب میں مذمت کی جارہی ہے۔ لوگوں کی ناراضگی کے بعد سعودی حکومت نے اس معاملے کی جانچ کا حکم جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔فروری کے وسط تک مہاراشٹر کو پابندیوں سے راحت نہیں: راجیش ٹوپےster-Rajesh-Tope.html

واضح رہے کہ رقص کا یہ ویڈیو گذشتہ ہفتے سے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں تین غیر ملکی سمبا ڈانسرز سعودی عرب کے جنوبی شہر جزان کی ایک مصروف شاہراہ پر رقص کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ سعودی عرب میں خواتین کیلئے ایک ڈریس کوڈ ہے جس کے تحت ان کا چہرہ بھی ڈھکا ہوتا ہے۔ جبکہ عوامی مقامات پر جانے والی خواتین کیلئے برقعہ کا حکم ہے۔ ایسے میں چھوٹے کپڑے پہن کر رقص کرنے والی سمبا ڈانسروں نے ملک میں ایک تنازعہ کو جنم دیا ہے۔ سعودی عرب میں اس وقت کئی تفریحی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے یہ بھی اسی طرح کی تقریب تھی۔

سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان اپنے ویزن 2030 کے تحت اس طرح کی تفریحی تقریبات کے انعقاد کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کی شبیہ تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ حالانکہ سمبا ڈانسروں کے معاملے میں لوگوں کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے اس معاملے کی جانچ کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل العربیہ نے اس تقریب کے فوٹیج نشر کئے لیکن سمبا ڈانسروں کی تصاویر کو دھندلا کردیا۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: