National,Politics,UP,Uttar Pradesh,UP Election 2022,BJP,SP,Congress,NCP,Shivsena,Sanjay Raut,Yogi Adityanath,Akhlesh Yadav,Samajwadi Party,News18

 سنجے راوت نے تمام اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد پرزور دیا، اترپردیش کو بچانا ہے تو تمام اپوزیشن جماعتوں کو اختلافات بھلا کر ساتھ آنا چاہیے، یوپی میں 50سیٹوں پرلڑنے کاعندیہ

شیوسینا رکن پارلیمنٹ اور سینئر لیڈر سنجے راوت نے یوپی انتخابات کو لے کر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ سنجے راوت نے کہاہے کہ اب ایک بڑی ریاست میں بھی وزراء اور ایم ایل ایز نے بی جے پی سے فاصلہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔سعودی عرب میں نیم عریاں سمبا ڈانسروں کے رقص پر تنازعہml

 یوپی میں یہ شروعات ہے اور ایسا مزید ہوتا رہے گا۔ پارٹی کے وزراء، ایم ایل اے پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔لوگ سوامی پرساد موریہ کے بارے میں بتاتے ہیں کہ وہ ہوا کا رخ جانتے ہیں۔ وہ ہارنے والی پارٹی میں نہیں رہتے ہیں۔ وہ او بی سی کے بڑے لیڈرہیں۔ سنجے راوت نے کہاہے کہ یوپی تبدیلی کے راستے پر ہے۔ شیوسینا لیڈرسنجے راوت نے مزید کہا کہ اگر اتر پردیش کو بچانا ہے تو تمام اپوزیشن پارٹیوں کو اختلافات بھلا کر ایک ساتھ آنا چاہیے۔ سماج وادی پارٹی کو این سی پی اور کانگریس کو بھی ساتھ لے کر چلناچاہیے۔ یوپی میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے۔

 شیوسینا نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے میدان میں اترنے کی بھی بات کی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ وہ جمعرات کو اتر پردیش جا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ شیوسینا اتر پردیش میں 50 سے 100 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: