Maharashtra,Palghar Dist,Mumbai,Fire Incident,Burning Truck,News18 Urdu News,Dailyhunt Urdu News,Malegaon News

ڈرائیور کو آگ لگنے کا علم تک نہیں ہوا، جلتے ٹرک کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، کوئی جانی نقصان نہیں لیکن ٹرک مکمل تباہ

مہاراشٹر کے پالگھر میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، سڑک پر دوڑ رہے ایک تیز رفتار ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی۔ ٹرک کے پیچھلے حصے میں آگ لگنے کے سبب ڈرائیور کو اس بات کا علم نہیں ہوسکا اور ڈرائیور 4 کلو میٹر تک ٹرک کو تیز رفتاری کے ساتھ دوڑاتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔پب جی گیم کے شوقین بچے نے اپنی ماں، دو بہنوں اور بھائی کا قتل کردیاte-Task.html

پالگھر فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ

 چارے سے بھرا ہوا 

Eicher ٹرک 

MH 04 E-L 9383 

پالگھر ضلع میں ممبئی احمد آباد شاہراہ پر کم از کم 4 کلو میٹر تک جلتا ہوا چلتا رہا۔ مذکورہ حادثہ جمعہ کو دیر رات شیرساد پھاٹا کے قریب پیش آیا۔کسی راہ گیر نے اپنے موبائل سے اس حادثے کا ویڈیو بنایا اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ جلتے ہوئے ٹرک کو سڑک پر دوڑتا ہوا دیکھ کر ساتھ چلنے والی ایک گاڑی میں سوار شخص نے فائر بریگیڈ عملہ کو کال کیا اور اطلاع دی۔ وسئی-ویرار میونسپل کارپوریشن کے ایک افسر نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتےہی فوری طور پر دو گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں اور آگ بجھائی۔ انہوں نے بتایا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ فی الحال ٹرک میں آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے جانچ جاری ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: