ملک بھر میں اومیکرون متاثرین کی تعداد بڑھ کر 396 ہوئی، مہاراشٹر میں آج رات سے پابندیاں سخت
آج مہاراشٹر میں اومیکرون کے 20 نئے معاملات سامنے آئے اسی کے ساتھ مہاراشٹر 100 اومیکرون مریضوں والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ مہاراشٹر میں اومیکرون مریضوں کی مجموعی تعداد 108 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال میں آئرلینڈ سے لوٹا 27 سالہ نوجوان اور گجرات میں 13 افراد اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔ملک میں کرونا کے نئے ویرئینٹ سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 396 ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر وزارتِ صحت کے مطابق جمعہ کے روز اومیکرون سے متاثر پائے گئے مریضوں میں 11 مریض ممبئی کے ہیں جبکہ 6 مریض پونے کے ہیں۔اس کے علاوہ 2 مریض ستارا ضلع کے اور ایک مریض احمد نگر کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔صحافت کا انسائیکلوپیڈیا صحیفئہ صحافت اردو کتاب میلہ میں دستیابeficial-Book-For-All.html
اومیکرون کے بڑھتے ہوئے معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے مہاراشٹر حکومت نے دبئی سے ممبئی لوٹنے والے تمام مسافروں کو سات دنوں کیلئے ہوم کورنٹائن کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ آج رات سے ریاست بھر میں کرونا گائیڈ لائن کا نفاذ بھی عمل میں آئے گا، ایک مقام پر پانچ لوگوں کے جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔
Post A Comment:
0 comments: