سروے نمبر 117 کے حصہ نمبر 121،120 ریزرویشن نمبر 378 کے مطابق قبرستان کیلئے تجویز کردہ اراضی ہے
مالیگاؤں : 24 دسمبر (پریس نوٹ) اس پبلک نوٹس کے ذریعے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن تمام شہریوں کو مطلع کرتی ہے کہ، سروے نمبر 117 کے حصہ نمبر 120، 121 ریزرویشن نمبر 378 کے مطابق اس زمین کی قبرستان کیلئے ریزرویشن کی تجویز ہے۔ غیر قانونی قابضین لوگوں کو گمراہ کرکے اس زمین کی خرید و فروخت کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔صحافت کا انسائیکلوپیڈیا صحیفئہ صحافت اردو کتاب میلہ میں دستیابeficial-Book-For-All.html
اس ضمن میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے مذکورہ اراضی پر کسی بھی قسم کی سرگرمیوں کے انجام دہی کو منظوری نہیں دی ہے کیونکہ یہ ریزرویشن کی قطعہ اراضی ہے۔ دیکھنے میں آرہا ہے کہ اس زمین کو کچھ زمین کے کاروبار کرنے والے افراد عوام کو متبادل طور پر فروخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔لہذا عوام خبردار رہیں ۔کسی قسم کا لین دین نہ کریں اور اگر اس نوٹس کے باوجود بھی کوئی شخص، ادارہ یا تینظم کسی سے لین دین کرتا ہے تو مستقبل میں کارپوریشن کی طرف سے ان غیر مجاز بستیوں کو منہدم کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔ شہریوں کو متنبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ زمین کے غیر مجاز پلاٹ نہ خریدیں۔ واضح رہے کہ ایسی کسی بھی لین دین کے لیے متعلقہ شہری ذمہ دار ہوں گے۔اس سے کارپوریشن کا کوئی تعلق نہیں رہیگا ۔اسطرح کی تفصیلی پریس نوٹ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے محکمہ ٹاؤن پلاننگ کی جانب سے تیار کردہ نوٹس میونسپل کمشنر نے بغرض اشاعت روانہ کی ہے۔
Post A Comment:
0 comments: