ورلی روڈ سے تیس تلواریں ضبط، تین نوجوان گرفتار، اسپیشل اسکواڈ کی کارروائی

مالیگاؤں :سٹی پولس اسٹیشن کے انچارج سریش کمار گھسر کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق مالیگاوں شہر کے ایڈیشنلSP چندر کانت کھانڈوی کے اسپیشل اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے تلواروں کا ذخیرہ ضبط کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔صحافت کا انسائیکلوپیڈیا صحیفئہ صحافت اردو کتاب میلہ میں دستیابeficial-Book-For-All.html

 اسکواڈ میں گھگے، وسنت مہالے اور بھوشن کے علاوہ سٹی پولس اسٹیشن کے ڈی بی عملہ کے اراکین نے جال بچھا کر کمال پورہ علاقے میں واقع ورلی روڈ سے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ جن کی شناخت محمود، نعیم اور بلال کے طور پر ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے پولس نے 30 تلواروں کا ذخیرہ ضبط کیا۔ مزید قانونی کاروائی جاری ہے یاد رہے کہ مالیگاوں شہر کے ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی کے اسپیشل اسکواڈ اور سٹی پولیس اسٹیشن  DB کی مشترکہ قانونی کاروائی میں 30 تلواروں کا ذخیرہ ضبط کر ضابطہ کے تحت کاروائی کی گئی۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: