Incredible Sea Creatures, Informative Stories, News18 Urdu News, Dailyhunt Urdu News, Malegaon News

برگر کی ساخت والی عجیب و غریب مچھلی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ماسکو: روس میں چیز برگر جیسی عجیب و غریب مچھلی دریافت ہوئی ہے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی ماہی گیر نے سمندر سے عجیب الخلقت مچھلی پکڑی ہے جسے دیکھ کر ماہی گیر بھی حیران رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔دنیا کے دس مہنگے ترین شہر  anked-Top.html

 میڈیا کے مطابق مچھلی کی ساخت ایسی ہے جیسے کوئی چیز برگر ہو جس کے دانت بھی ہیں۔

رومن نامی ماہی گیر نے مچھلی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ‘سمندر کی تہہ سے عجیب و غریب شئے برآمد ہوئی۔

انٹرنیٹ صارفین نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مچھلی کو چیز برگر اور چکن سینڈوچ سے تشبیہ دی۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: