دنیا کی مقبول ترین سیریز کا ڈراپ سین دیکھنے کیلئے شائقین بے چین
نیویارک: آن لائن فلمی ایپ نیٹ فلکس کے مقبول ترین سلسلے کی آخری اقساط آج ریلیز ہورہی ہیں۔ اس میں اسپین میں دنیا کی سب سے بڑی ڈکیتی کا احوال بیان کیا جائے گا، اس کا ڈراپ سین دیکھنے کے لیے شائقین بے چین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔مچھلی یا چیز برگر! سمندر سے عجیب و غریب مچھلی برآمد.html
لا کیسا ڈی پیپل نامی ہسپانوی سلسلے کی پانچویں سیزن میں کل 10اقساط ہیں۔ ویلیوم ون 5 اقساط پر مبنی ہے۔ آج 3دسمبر کو سیزن کا فائنل ویلیوم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا۔ اس ضمن میں دنیا بھر کے شائقین مضطرب ہیں کہ آخر اس اہم فلم کا انجام کیا ہوگا کیونکہ اس کی کہانی اب ایک اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے۔
اسے منی ہیسٹ سیریز کا فائنل سیزن بھی کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ جدید عہد میں ہسپانوی زبان میں دنیا کی مقبول ترین سیریز ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہسپانوی زبان میں فلموں اور پروگراموں کی عالمی طلب میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ منی ہیسٹ کو قرار دیا جارہا ہے۔ فلم میں آٹھ ڈکیت اسپین میں سرکاری سونے کے ذخائر پر دھاوا بول دیتے ہیں لیکن وہاں بری طرح پھنس جاتےہیں۔
Post A Comment:
0 comments: