اسلامو فوبیا کو بڑھاوا دینے والے لوگ عرب امارات میں رہتے ہیں یہ بات مجھے تکلیف دیتی ہے: شیخ ہند
متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخ ہند قاسمی نے اسلامو فوبیا کےخلاف سخت رویہ اختیار کیا ہوا۔ شہزادی نے یکے بعد دیگرے کئی ٹوئیٹ کرکے ہندوستان میں ہندوستان میں اسلامو فوبیا ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ شہزادی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ مجھے میرے والدین اور دادی نے پالا ہے ہندوستان کے ہندو اور فلپائن کے عیسائی ان کی مدد کرتے تھے لیکن مجھے دھچکا لگتا ہے جب میں ہندوستان میں اسلامو فوبیا کی صورتحال کو دیکھتی ہوں۔ مجھے تکلیف دینے کیلئے اتنا کافی ہے کہ اسلامو فوبیا کو بڑھاوا دینے والے لوگ امارات میں رہتے ہیں۔ ایک مزید ٹوئیٹ میں شیخ ہند نے کہا کہ میں دعوی نہیں کرتی کہ میں ہندوستان یا کای بھی ملک کی سیاست کو سمجھتی ہوں، میں ایک سیاستداں نہیں ہوں لیکن مجھ میں اتنا فہم اور عقل تو ہے۔ 10 لاکھ ہندوستانی، ہندوستان کی بجائے عرب امارات میں رہنا کیوں پسند کرتے ہیں؟ یہ عرب امارات کا اپنا پن ہے کہ ایک نفرتی کو یہاں بلانے کے باوجود امارات میں رہنے والے ہندوستانی آرام سے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔مالیگاؤں تشدد: سیاسی مفاد حاصل کرنے کیلئے اس معاملے پر سیاست کرنا گھناؤنا عمل: شیخ رشیدml
شیخ ہند نے ایک بار پھر متنازعہ اینکر سدھیر چودھری کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے سدھیر چودھری کا وہ وڈیو ٹوئیٹ کیا جس میں وہ واضح طور پر رشوت کا مطالبہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے وڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دیکھئے کس طرح ایک ملزم رشوت کا مطالبہ کررہا ہے اور بعد میں تہاڑ جیل چلا گیا اس کے بعد اسے آکاؤنٹینٹو نے یہاں بلا لیا تاکہ وہ اچھائی پر بات کرے۔واضح رہے کہ حال ہی میں دبئی میں ایک ہندوستانی تنظیم نے سدھیر چودھری کو ایک تقریب کیلئے مدعو کیا تھا۔ جس کے بعد دبئی کی شہزادی شیخ ہند قاسمی نے اعتراض کیا تھا۔انہوں نے سدھیر چودھری کو نفرت پھیلانے والا اسلامو فوبک دہشت گرد بتایا۔جس کے بعد تقریب کے منتظمین نے سدھیر چودھری کو مدعوین کی فہرست سے نکال دیا تھا۔
Post A Comment:
0 comments: