National, Politics, Crime, Maharashtra, MVA Government, Ex-Home minister, Anil Deshmukh, NCP, Mumbai Police, Ex Mumbai Police Commissioner, Parambeer
ای ڈی ی نے انیل دیشمکھ کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا، ملک سے باہر جانے پر پابندی، گرفتاری کے امکانات

ای ڈی نے مہاراشٹر کے سابق وزیرداخلہ اور راشٹروادی کانگریس لیڈر انیل دیشمکھ کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے۔ای ڈی نے مذکورہ نوٹس 100 کروڑ روپے وصولی کے الزامات کے معاملے میں جاری کیا ہے۔نوٹس جاری ہونے کے بعد انیل دیشمکھ کے ملک سے باہر جانے پر روک لگا دی گئی ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ای ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیشمکھ کو ملک چھوڑنے پر روک لگانے کیلئے لک آؤٹ سرکیولر جاری کیا گیا ہے۔ای ڈی نے انیل دیشمکھ کو اب تک پانچ مرتبہ طلب کیا ہے لیکن وہ ای ڈی کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔گذشتہ ماہ سپریم کورٹ نے بھی اس معاملے میں انہیں عبوری راحت دینے سے انکار کردیا تھا۔واضح رہے کہ انیل دیشمکھ کے خلاف ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے 100 کروڑ روپے وصولی کیلئے پولیس افسران کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔اس معاملے کی سی بی آئی جانچ جاری ہے دوسری جانب ای ڈی نے بھی منی لانڈرنگ کے معاملے میں تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔اس معاملے میں بامبے ہائی کورٹ کے حکم کی بنا پر سی بی آئی نے دیشمکھ کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔ای ڈی اس معاملے میں دیشمکھ کے پرسنل سکریٹری اور اسسٹنٹ کو پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔لک آؤٹ نوٹس جاری ہونے کے بعد دیشمکھ پر بھی گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: