ہلاک شدگان میں 4 امریکی مرین کمانڈوز بھی شامل، ہندوستان نے حملوں کی شدید مذمت کی

افغانستان کی راجدھانی کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب شام کے وقت دو دھماکے ہوئے۔جبکہ دیر رات تیسرا دھماکہ ہوا۔اب تک ان دھماکوں میں 4 امریکی فوجیوں سمیت 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔جبکہ 120 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ہلاک شدگان میں امریکی شہریوں سمیت 4 مرین کمانڈو بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے گیٹ پر پہلا دھماکہ ہوا جبکہ ایئر پورٹ کے قریب واقع بیرن ہوٹل کے قریب دوسرا دھماکہ ہوا جہاں امریکی فوجی ٹھہرے ہوئے تھے۔

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد دہشت گردانہ حملوں کی قیاس آرائی کی جارہی تھی۔امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک نے دہشت گردانہ حملوں سے متعلق خبردار بھی کیا تھا۔ہندوستان افغانستان میں ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم افغانستان میں ہونے والے دھماکوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ۔۔۔گرووار وارڈ مالدہ قبرستان سنگھرش سمیتی کے وفد کی میونسپل کمشنر و میئر سے ملاقات-and-Mayor.html

متاثرین اور ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اینٹونیو گُٹیرس نے افغانستان دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے افغانستان کی زمینی صورتحال کا عدم استحکام ظاہر ہوتا ہے۔ جنرل سکریٹری کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے پریس نوٹ میں کہا کہ جنرل سکریٹری نے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔افغانستان کے حالات سے متعلق انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ متاثرین اور ہلاک شدگان کی گنتی کررہا ہے۔اقوام متحدہ کے اہلکاروں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں سلسلہ وار دھماکوں کے بعد جرمنی کی چانسلر اینجیلا مارکل نے اپنا دورہ اسرائیل رد کردیا ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: