دوپہر ایک بجے نتائج ظاہر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، ویب سائٹس کریش ہونے سے طلباء کو شدید دقتوں کا سامنا
وزیر برائے اسکولی تعلیم ورشا گائیکواڑ نے کل جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ جمعہ کے روز ایک بجے دسویں کے نتائج ظاہر کردیئے جائیں گے۔لیکن آج طلباء کو شدید دقتوں کا سامنا کرنا پڑا، ویب سائٹس کریش ہونے کے سبب طلباء نتائج دیکھنے سے قاصر ہیں۔ طلباء میں کافی بے چینی ہے۔اطلاعات کے مطابق دوپہر 1 بجے ویب سائٹ پر نتائج ظاہر کردیئے گئے تھے، لیکن بڑی تعداد میں آن لائن نتائج دیکھنے کے سبب سرور ڈاؤن ہوگیا اور ویب سائٹ پر لاگ ان ہونا مشکل ہوگیا۔ جس کے بعد متعدد طلباء نے مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئیٹر پر ورشا گائیکواڑ سے سوالات کئے کہ ہم نتائج کس طرح دیکھیں؟ ایک یوزر نے کہا کہ میں بہت مایوس ہوں کیونکہ اکثر کسی سرور پر زیادہ ٹریفک ہونے کی وجہ سے ہندوستان میں سرور کریش ہوجاتا ہے۔فی الحال ویب سائٹ کام نہیں کررہی ہے، طلباء کی شکایتوں کا سلسلہ جاری ہے، امید ہے کہ جلد ہی خامیوں کو دور کیا جائے گا۔حالانکہ طلباء کے سوالات کا اب تک ورشا گائیکواڑ نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ طلباء میں بے چینی اور پریشانی دیکھی جارہی ہے۔
Post A Comment:
0 comments: