ٹی سیریز کے منیجنگ ڈائریکٹر بھوشن کمار پر کام دینے کا جھانسا دے کر خاتون کا جنسی استحصال کرنے کا الزام، کمپنی نے تمام الزامات کی تردید کی
ممبئی: ٹی سیریز کے منیجنگ ڈائریکٹر بھوشن کمار کے خلاف ملازمت کا جھانسا دے کر مبینہ طور پر آبروریزی کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔جمعہ کے روز ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ٹی سیریز کے منیجنگ ڈائریکٹر بھوشن کمار کے خلاف ایک خاتون کو ملازمت کا جھانسا دے کر آبروریزی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔جمعرات کے روز ایک 30 سالہ خاتون جو اداکارہ ہے،کی شکایت کی بنا پر ڈی این نگر پولیس اسٹیشن اندھیری ویسٹ میں معاملہ درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:آج دسویں کے نتائج آن لائن ظاہر کئے جائیں گے
افسران کے مطابق شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ بھوشن کمار نے کمپنی کے ایک پروجیکٹ میں کام دینے کے بہانے اس کی عصمت دری کی۔پولیس انتظامیہ کے ذرائع نے خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ شکایت کنندہ گذشتہ چند برسوں سے کمار کو جانتی ہے، انہوں نے 2017 سے 2020 کے درمیان مختلف مقامات پر مبینہ طور پر اس کا جنسی استحصال کیا۔خاتون نے کہا کہ انہوں نے مجھے دھوکا دیا ہے اسی لئے وہ شکایت درج کرانے پولیس اسٹیشن پہنچی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایس ایس سی نتائج: مہاراشٹر میں شاندار مجموعی نتائج
افسران کے مطابق کمار کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 276(آبروریزی)، 420(دھوکادہی)، اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔اسی اثناء میں کمار کی کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عصمت دری کے الزامات سراسر بے بنیاد اور غلط ہیں۔ہم اس تعلق سے اپنے وکلاء سے صلاح و مشورہ کررہے ہیں اور جلد ہی قانونی اقدامات کئے جائیں گے۔ٹی سیریز کمپنی کا مکمل بیان اس طرح ہے: بھوشن کمار کے خلاف عائد کئے گئے الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں،ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔کام دینے کی بنیاد پر جنسی استحصال کا بے جا الزام عائد کیا گیا ہے۔یہ ریکارڈ میں ہے کہ وہ خاتون ٹی سیریز بینر کی فلموں اور میوزک ویڈیو میں پہلے سے کام کرچکی ہے۔مارچ 2021 کو اس نے بھوشن کمار سے رابطہ کیااور اس نے ایک ویب سیریز پروڈیوس کرنے میں مدد کی درخواست کی تھی، شائستگی سے رد کردیا گیا تھا۔اس کے بعد جون 2021 میں مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن کی سختیاں کم ہونے کے بعد اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ ٹی سیریز بینر تک رسائی حاصل ہی اور ایک بڑی رقم کا مطالبہ کیا۔اس کے بعد یکم جولائی 2021 کو وصولی کی کوشش کے خلاف ٹی سیریز نے امبولی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔کمپنی نے دعوی کیا کہ ان کے پاس وصولی کے ثبوت کے طور پر آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے جو اس معاملے کی تفتیش کیلئے تفتیشی ایجنسی کو فراہم کی جائے گی۔اس خاتون کی جانب سے داخل کی گئی حالیہ شکایت کمپنی کی جانب سے وصولی معاملے میں داخل کی گئی شکایت کی جوابی کارروائی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔
Post A Comment:
0 comments: