سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری، کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر فلائی اوور کی تعمیر کا دوبارہ آغاز کرنے اور تعمیری کاموں میں تیزی لانے کا الزام

مالیگاؤں: آگرہ روڈ پر زیر تعمیر فلائی اور بریج کی تعمیر گذشتہ کئی ماہ سے مختلف وجوہات کی بنا پر رکی ہوئی تھی۔اس تعلق سے کانگریس پارٹی کے مقامی صدر و سابق میئر شیخ رشید نے میونسپل کارپوریشن میں ہونے والی مشترکہ محکموں کی میٹنگ میں فلائی اوور کی تعمیر دوبارہ جاری نہ ہونے کی صورت میں نامکمل بریج پر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔جس کےبعد گذشتہ دونوں فلائی اوور کی تعمیر دوبارہ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا اور تعمیر کا آغاز ہوا۔حالانکہ اس تعلق سے حزب اختلاف اور سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ میونسپل کارپوریشن انتخابات قریب ہیں اسلئے فلائی اوور بریج کی تعمیر اور دیگر کاموں میں تیزی دکھائی جارہی ہے۔وہیں سابق میئر شیخ رشید نے کہا کہ فلائی اوور بریج کی تعمیر کا آغاز ہونے پر انہوں نے احتجاج کا ارادہ ملتوی کردیا ہے۔انہوں نے انتباہ دیا کہ جس دن بریج کا کام رکے گا اسی دن سے ان کا احتجاج شروع ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ قریب 25 کروڑ روپے تخمینہ سے تعمیر ہونے والے اس فلائی اوور بریج پر 15 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں جبکہ 10 کروڑ روپے مزید خرچ کر کے اس بریج کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔سابق میئر شیخ رشید نے کہا کہ فلائی اوور کی تعمیر مکمل ہونے سے آگرہ روڈ پر ٹریفک کے مسائل کافی حد تک حل ہوجائیں گے، اسکول کے بچوں، آمدورفت کرنے والے افراد اور بیرون شہر سے آنے والے مسافروں کو راحت ملے۔شیخ رشید نے کہا کہ فلائی کی تعمیر میں رخنہ اندازی اور رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہر کام میں سیاست کرنا مناسب نہیں ہوتا۔بریج کی تعمیر کا دوبارہ آغاز ہونے کے بعد عوام نے دوبارہ امیدیں وابستہ کرلیں ہیں کہ جلد از جلد بریج ہی تعمیر مکمل ہو اور آگرہ روڈ پر ٹریفک کے مسائل حل ہوں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: