تبریز رانا نے اپنے چچا اور ان کے بیٹوں کو پھنسانے کیلئے خود پر فائرنگ کروائی، پولیس تفتیش میں جائیدار کا معاملہ سامنا آیا
مشہور شاعر منور رانا کے بیٹے پر فائرنگ کے معاملے میں رائے بریلی پولیس نے بڑا خلاصہ کیا ہے۔ پولیس تفتیش کے مطابق منور رانا کے بیٹے نے اپنے چاچا اور چاچا زاد بھائیوں کو پھنسانے کیلئے خود پر فائرنگ کروائی۔اس پورے معاملے کے پس پشت جائیداد کا تنازعہ بتایا جارہا ہے۔پولیس نے اس معاملے میں 4 لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔سی سی ٹی وی میں یہ پوری واردات قید ہوگئی جس میں منور رانا کا بیٹا پیٹرول پمپ پر پہنچتا ہے، گاڑی پیٹرول پمپ کے باہر ہی کھڑی کرتا ہے، خود گاڑی میں ہی بیٹھا رہتا ہے، کچھ دیر بعد 2 سے 3 شوٹر وہاں پہنچتے ہیں اور گاڑی پر فائرنگ کرکے وہاں سے فرار ہوجاتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے ہونے والے خلاصے کے بعد رائے بریلی پولیس نے گذشتہ رات رانا کے بیٹے کو گرفتار کرنے کیلئے ان کی رہائش پر چھاپہ مارا لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تمام شوٹروں کو گرفتار کرلیا ہے۔اس معاملے میں منور رانا کے بیٹے کو جلد ہی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات سے قبل رائے بریلی کے اوم کلارک ہوٹل میں تبتیز رانا نے شوٹروں سے میٹنگ کی تھی۔یہ میٹنگ 12 بجے سے رات ڈھائی بجے تک جاری رہی۔اس معاملے میں پولیس نے حلیم، سلطان، ستیندر تیواری اور شبھم سرکار کو گرفتار کیا ہے۔موٹر سائیکل سوار شوٹروں میں دو رائے بریلی میں ہورڈنگ کا کام کرتے ہیں اور کئی بار جیل جاچکے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تبریز رانا نے اپنے چچا زاد بھائیوں کے حصے کی زمین 85 لاکھ روپے میں بیچ دی تھی، اس زمین سودے پر اسکے چچا زاد بھائیوں نے اعتراض کیا تھا۔جس کے بعد تبریز پر زمین کا پیسہ واپس کرنے کا دباؤ تھا۔اس سے قبل لکھنئو میں منور رانا کے مکان پر دیر رات یو پی پولیس نے چھاپہ مارا تھا، اچانک یوں پولیس کے آنے سے گھر والے حیران تھے۔کئی سوال اٹھے، پولیس نے کچھ بھی بتانے سے انکار کیا اور کافی دیر تک گھر کی تلاشی لیتے رہے۔منور رانا کی بیٹی اور کانگریس لیڈر فوزیہ رانا نے انتظامیہ پر انتقامی کارروائی کا الزام عائد کیا ہے۔ایک ویڈیو میں فوزیہ نے کہا کہ ہم لوگوں کو بہت پریشان کیا جارہا ہے۔میرے بیمار والد کو بھی پریشان کیا جارہا ہے، انتظامیہ ہم لوگوں سے انتقام لے رہی ہے۔


Post A Comment:
0 comments: