پانچ دنوں کی مسخ شدہ لاش کی شناخت، دو ملزمین گرفتار جبکہ ایک فرار

مالیگاؤں(نامہ نگار):گزشتہ دنوں پوارواڑی پولس اسٹیشن کی حدود میں ایک مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی تھی، سوشل میڈیا اور اخبارات کے ذریعے اس کی تصویریں شیئر کی گئی اور شناخت کی کوشش کی گئی۔ 24 گھنٹوں کی کڑی محنت کے بعد پولس انتظامیہ نے لاش کی شناخت کی تو انکشاف ہوا کہ مرنے والے نوجوان کا نام محمد روش محمد ہے، اور وہ ملت نگر (گولڈن نگر) کا بتایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں پولس انتظامیہ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ مہلوک نوجوان سمیت دیگر تین نوجوانوں نے کسی مقام پر چوری کی تھی، روپئے کی تقسیم اور دیگر معاملات کو لیکر ان تین کے درمیان تنازعہ ہوا اور ملزمین نےنور محمد کے سر پر تیز دھار ہتھیار سے وار کر کے اس کا قتل کردیا اور سنسان علاقے کی جھاڑیوں میں نور محمد کی لاش پھینک کر راہ فرار اختیارکرلی۔ پوارواڑی پولس اسٹیشن نے اس ضمن میں محمد صادق عرف پپو ساکن نئی بستی اور محمد زبیر ساکن نئی بستی کو گرفتار کیا ہے جبکہ تیسرا ملزم محمد شعیب عرف سونو ساکن دہلی فرار بتایا جارہا ہے ۔مذکورہ تینوں نوجوان اور مہلوک نوجوان کی عمریں20 تا 25 سال کے درمیان ہیں۔ عین ممکن ہیکہ کل صبح ملزمین کو مقامی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔پولیس انتظامیہ نے لاش کی شناخت کے بعد متوفی کے اہل خانہ کو اس کی اطلاع دے دی ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: