بارہویں بورڈ امتحانات کا انعقاد اپریل میں جبکہ دسویں بورڈ امتحانات کا انعقاد مارچ میں ہونا طے، جلد ہی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا

ممبئی: مہاراشٹر کی وزیرتعلیم ورشا گائیکواڑ نے آج اعلان کیا کہ ریاست میں ہائر سکنڈری سرٹیفیکیٹ امتحانات (ایچ ایس سی)اور سکنڈری اسکول سرٹیفیکیٹ امتحانات( ایس ایس سی) کا انعقاد بالترتیب اپریل اور مئی 2021ء میں ہوں کیا جائے گا۔واض رہے کہ طلباء اور اساتذہ کافی عرصے سے امتحانات سے متعلق حتمی تاریخ کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے اور اس لئے وہ طویل عرصے سے آف لائن کلاسیس بھی اٹینڈ کررہے تھے۔اسٹیٹ بورڈ اسکول ممبئی نے کرونا وباء کے پیش نظر اب تک 9 ویں اور 12 ویں کی آف لائن کلاسیس شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔عام طور پر HSC بورڈ امتحانات کا انعقاد فروری میں ہوتا ہے جبکہ SCC بورڈ امتحانات کا انعقاد مارچ میں کیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق ریاستی محکمہ تعلیم نے کہا کہ مذکورہ دونوں امتحانات سے متعلق حتمی تاریخ کا اب تک فیصلہ نہیں ہوسکا ہے لیکن امتحانات کس ماہ میں ہوں گے اس کا فیصلہ کیا جاچکا ہے۔محکمہ تعلیم کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ امتحانات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ریاست میں کرونا وباء کی صورتحال پر منحصر ہے۔ لیکن اب یہ طے ہوچکا ہے کہ HSC بورڈ امتحانات کا انعقاد اپریل اور SSC بورڈ امتحانات کا انعقاد مارچ 2021ءمیں کیا جائے گا۔برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی شکل کے سبب متوقع خطرات کے پیش نظر مہاراشٹر حکومت نے کہا کہ جماعت پنجم اور ہشتم کی آف لائن کاسیس کے آغاز کا فیصلہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ آئندہ مرحلہ میں پنجم اور ہشتم جماعت کی آف لائن کلاسیس شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔فی الحال ریاستی حکومت نے مہاراشٹر میں 9 ویں اور 12 ویں جماعت کی آف لائن کلاسیس شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔لیکن برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کی ہدایت کے مطابق ممبئی میں 15 جنوری 2021ء سے قبل اسکولیں جاری نہیں ہوں گی۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: