کلکتہ پرائیویٹ لمٹیڈ کمپنی کو من مانی سے روکنے کیلئے بجلی صارفین کو بیدار ہونا پڑے گا، سیاسی قائدین کو بھی آگے آنا ہوگا
مالیگاؤں: 15 دسمبر بروزمنگل پاورلوم ادیوگ وکاس سمیتی کی ایماء پر کلکتہ پرائیوٹ لمٹیڈ کمپنی مہاوترن اور بنکر تنظیموں کی ایک مشترکہ میٹنگ کا انعقاد ہوا۔اس میٹنگ میں پاورلوم ادیوگ وکاس سمیتی نے بجلی کے مسائل پر نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کمپنی کو 80 فیصد بجلی بل وصولی مالیگاؤں سینٹرل سے ہوتی ہے اس کے باوجود کلکتہ کمپنی آفس اور دیگر اہم دفاتر مالگاؤں آوٹر میں ہیں۔جس کے سبب بنکروں اور بجلی صارفین کو کمپنی سے رابطہ کرنے میں دقت پیش آرہی ہے۔لہذا یہ مطالبہ کیا گیا کہ کلکتہ کمپنی اپنے اہم دفاتر مالیگاؤں سینٹرل میں قائم کرے۔بجلی کمپنی مینٹیننس کے نام پر گھنٹوں بجلی فراہمی بند رکھی جاتی ہے اس مسائل کے مستقل حل کیلئے کمپنی ماہرین کی خدمات حاصل کرے، نئے کنکشن کیلئے جو عرضیاں کمپنی کو موصول ہورہی ہیں انہیں فوری منظوری دی جائے اور نیا کنکشن جاری کرنے سے قبل ڈی پی کی قابلیت(Capacity) بڑھا کر ڈی پی پر اضافی بوجھ کا تدارک کیا جائے۔کلکتہ کمپنی صارفین کے حقوق کا خیال رکھے اور بلاوجہ میٹر تبدیل نہ کرے۔جہاں میٹر تبدیل کرنا ضروری ہے وہاں صارفین کو اپنی مرضی کے مطابق میٹر لگانے کی آزادی دی جائے۔کلکتہ کمپنی جو نیا میٹر نصب کیا جارہا ہے وہ بہت حساس ہے، اس میٹر میں تھوڑا سا بھی وولٹیج کم ہونے پر ایم ڈی اور کے وی شوٹ ہورہا ہے۔جس سے صارفین کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔لہذا بجلی صارفین MERC کی لائسنس یافتہ کسی بھی کمپنی کا میٹر نصب کروانے کا اختیار دیا جائے۔کلکتہ کمپنی کے میٹر پر صارفین کو اعتماد نہیں ہے، اگر کلکتہ کمپنی کا میٹر خامیوں سے پاک ہے تو کمپنی مہاوترن کے ساتھ اپنا میٹر بھی نصب کرے اور ثابت کرے کہ کلکتہ کمپنی کا میٹر صحیح ہے اور ریڈنگ، ایم ڈی اور کے وی کو صحیح طریقے سے پیش کررہا ہے۔کلکتہ کمپنی بضد ہے کہ میٹر کی جانچ ان کی اپنی لیب میں ہوگا۔اس معاملے میں کلکتہ کمپنی کو اپنی من مانی سے روکنے کیلئےبجلی صارفین کو بیدار ہونا پڑے گا، سیاسی قائدین کو بھی آگے آنا ہوگا۔ مالیگاؤں ادیوگ وکاس سمیتی کے ذریعے اٹھائے گئے نکات کو مہاوترن نے مناسب اور درست قرار دیتے ہوئے کلکتہ کمپنی کو مذکورہ شکایات دور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
Post A Comment:
0 comments: