فارم بھرنے کی آخری تاریخ نومبر کے اخیر تک ہے،کووڈ-19 کے پیش نظر دوبارہ کاروبار شروع کرنے کیلئے 10 ہزار کا ورکنگ کیپٹل بطور قرض دیا جائے گا
مالیگاؤں: میونسپل کارپوریشن کی معرفت میئر طاہرہ شیخ رشید کی رہنمائی، کمشنر ترمبک کاسار کے حکم اور ڈپیٹی کمشنر اور سٹی پرجیکٹ مینجر نتن کاپڑنس کی نگرانی میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ہاکرس اور سڑک پر کاروبار کرنے والوں کیلئے مرکزی حکومت کی تعاون کردہ وزیراعظم خود انحصاری فنڈ اسکیم کا نفاذ کیا جارہا ہے۔اس اسکیم سے استفادہ کرنے کیلئے فارم بھرنے کی آخری تاریخ نومبر کے اخیر تک ہے۔مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے اس اسکیم کیلئے اہل ہاکرز اور سڑک پر کاروبار کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے توسط سے وارڈ سطح پر اس اسکیم کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی گئی ہے۔ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کی سہولیات کیلئے فون پے کے اشتراک سے شہر میں زیادہ سے زیادہ کاروبار کرنے کی سہولیات دستیاب کی گئی ہے۔اس اسکیم سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔
اسکیم کے تحت آج کی کارروائیاں:
1)موصولہ کل درخواستیں - 3944
2) بینکوں کے ذریعہ منظور کردہ تجاویز - 2254
3) بینکوں کی طرف سے دی گئی تجاویز - 699۔
4) بینکوں کے ذریعہ الاٹ کردہ قرض کے معاملات - 158
5) ایل او آر کے لئے آج تک کُل موصولہ-5189
6) ایل او آر کے لئے منظور شدہ درخواست نمبر- 5187
میونسپل کاپوریشن کی جانب سے وزیراعظم خودانحصاری فنڈ اسکیکم میں حصہ لینے والوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے وارڈ آفیسران کی نگرانی میں تمام چار وارڈوں میں ون-اسٹاپ شاپ اسکیم نافذ کی جارہی ہے۔ایک ہی وقت میں مختلف مقامات پر جانے کی ضرورت نہیں ہے تاکہ میونسپل کارپوریشن کی حدود میں کاروبار کرنے والے ہاکرز اور چھوٹے تاجروں کو معاملات پیش کرنے جیسے تمام طریقہ کار کم وقت میں ایک جگہ پر مکمل ہوسکیں۔ تمام انتظامات ایک جگہ کئے گئے ہیں۔ تاہم، پھل اور سبزی بیچنے والے، پنٹپری والے، کھانے کی اشیاء، چائے کی ٹپری، ہیئر ڈریسنگ سیلون وغیرہ، تمام چھوٹے کاروباریوں کو اس اسکیم کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔کووڈ-19 وباء کے پیش نظر شہریوں کے کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے قومی بینک اور دیگر مالیاتی بینکوں کے ذریعے 10؍ ہزار روپے کا ورکنگ کیپٹل لون فراہم کیا جارہا ہے۔انہیں باقاعدگی سے لین دین کے لئے 7 فیصدی اور ڈیجیٹل لین دین کے لئے 1200 روپے سبسڈی ملے گی۔ یہ نیا موقع باقاعدہ ادائیگی اور ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ تشکیل دیا جارہا ہے۔میونسپل ڈپیٹی کمشنر اور سٹی پروجیکٹ آفیسر نے اپیل کی کہ اس اسکیم سے استفادہ کرنے کیلئے سڑکوں پر کاروبار کرنے والے،ہاکرز کو دیندیال انتیودیا یوجنا نیشنل اربن لوئیلی ہوڈ مشن ڈپارٹمنٹ وارڈ آفس سے رابطہ کرنا چاہیے۔
Post A Comment:
0 comments: