کرونا کی دوسری لہر کے امکانات کے پیش نظر بی ایم سی اہم فیصلہ، اب 31 دسمبر تک بند رہیں گی اسکولیں
کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے 23 نومبر سے اسکولیں نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ممبئی میئر کشوری پیڈنیکر نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے کہا کہ بی ایم سی کے دائرہ اختیار میں آنے والی تمام 31 دسمبر تک بند رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر کے امکانات کے پیش نظر شہری انتظامیہ نے مذکورہ فیصلہ لیا ہے۔وزیر برائےاسکولی تعلیم ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ 31 دسمبر تک اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ بی ایم سی انتظامیہ کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حالات کا جائزہ لینے اور کرونا کی دوسری لہر کے امکانات کے سبب مذکورہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ممبئی میں جمعرات کو 924 نئے معاملات سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 2لاکھ 72 ہزار 449 ہوگئی ہے۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: