ایم آئی ایم اراکین اسمبلی کے لیٹر ہیڈ برآمد،تفتیش جاری
ممبئی: ممبئی پولیس نے ساکی ناکہ علاقے میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر دو بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کی تفتیش میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ یہ دونوں افراد فرضی دستاویز بنا کر ممبئی میں مقیم تھے۔پولیس نے ان کے قبضے سے فرضی دستاویزات بھی برآمد کئے ہیں۔پولیس نے اس معاملے میں مہاراشٹر کے مالیگاؤں سے ایک ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے۔اس ایجنٹ کے گھر کی تلاشی میں 155 آدھار کارڈ،34 پاسپورٹ،28 پین کارڈ،8 راشن کارڈ بینک اور پوسٹل ڈپارٹمنٹ کے 187 پاس بک،19 ربر اسٹیمپ اور اسکول چھوڑنے کے 29 جعلی لیونگ سرٹیفکیٹ پولیس کے ہاتھ لگے ہیں۔اس کے علاوہ اس تلاشی مہم میں پولیس کو اسد الدین اویسی کی پارٹی مجلس اتحاد المسلمین کے اراکین اسمبلی کے لیٹر ہیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کو شک ہے کہ اس لیٹر کی مدد سے بنگلہ دیش سے آنے والوں کے جعلی دستاویز تیار کروائے جاتے ہیں۔اراکین اسمبلی کے لیٹر ہیڈ جعلی ہیں یا اصل اس کی تفتیش کی جارہی ہے۔اگر تفتیش میں لیٹر ہیڈ اصلی پائے گئے تو اراکین اسمبلی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Post A Comment:
0 comments: