ممبئی: بالی ووڈ اداکار مسٹر پرفکشنسٹ عامر کی خان کی بیٹی ارا خان نے کہا کہ جب وہ 14 برس کی تھیں تب ان کے ساتھ جنسی ہراسانی کا معاملہ پیش آیا۔ارا نے اپنے والدین عامر خان اور رینا دتّا کے طلاق سے متعلق گفتگو کے دوران مذکورہ انکشاف کیا۔واضح رہے کہ عامر اور ان کی بیوی رینا دتّا کی 2002ء میں طلاق واقع ہوئی تھی۔ارا نے انسٹا گرام پر پوسٹ کئے گئے اپنے نئے ویڈیو میں کہا کہ جب وہ 14 سال کی تھی تب انہیں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔یہ میرے لئے عجیب اور پریشان کن لمحات تھے کیونکہ مجھے علم ہی نہیں تھا وہ شخص کیا کرہا ہے۔کیونکہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔اس بات کا ادراک ہوتے کئی سال لگے۔میرے والدین نے مجھے اس صورتحال سے نکالا ہے۔اور ایک بار ایک صورتحال سے نکلنے کے بعد میں اس کیفیت سے آزاد ہوگئی مجھے احساس ہوا کہ اب میرے ساتھ یہ سب کچھ نہیں ہونا چاہیے۔میں سب کچھ بھول کر زندگی میں آگے بڑھ گئی۔ارا نے مزید کہا کہ میں ان ساری باتوں سے متعلق کبھی بھی کسی سے کچھ نہیں کہا کیونکہ میں نے یہ سوچا کہ مجھے اپنے مسائل کے حل کیلئے ذاتی طور پر کوشش کرنی چاہیے اور ان مسائل سے نمٹنا چاہیے۔اور اگر کچھ اس سے بھی سنگین ہوتا ہے تو لوگوں کو I don't  know(مجھے نہیں پتا) سے بہتر کوئی جواب اور متبادل تلاش کرنے کی ضرورت ہوگی۔میں نے خود کو یہ احساس دلایا کہ مجھے کسی بہتر جواب کی ضرورت ہے اور جب تک مجھے خود کوئی بہتر جواب نہیں مل جاتا مجھے اپنے احساسات کسی کو نہیں بتانے چاہیے۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: