مالیگاؤں: دریگاوں میں بجلی کے مختلف مسائل سے انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے مقصد سے صنعتکار یوسف الیاس کی سرپرستی میں مالیگاؤں پارلوم سنگھرش سمیتی کا ایک وفد گزشتہ روز سٹی پولیس اسٹیشن پہنچا۔دریگاوں علاقہ میں کئی ڈی پی پر اضافی بوجھ ہونے کے سبب بار بار بجلی کا بند ہوجانا،تار ٹوٹنا اور وائر جل جانا روز کا معمول بن گیا ہے۔سنگھرش سمیتی نے لاک ڈاؤن سے قبل ہی مکتوب بھیج کر تمام مسائل سے انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا۔وفد نے کہا کہ کسی بھی مسئلہ سے متعلق انتظامیہ کو آگاہ کرنے پر فوری طور پر درستی کا کام کیا جاتا ہے لیکن گھنٹے دو گھنٹے کے بعد دوبارہ وہی مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔اسلئے وفد نے مطالبہ کیا کہ عارضی کام کرنے کی بجائے اس مسئلہ کا مستقل حل تلاش کیا جائے اور جن ڈی پی پر اضافی بوجھ ہے وہاں دوسری ڈی پی نصب کی جائے اور لوڈ کو تقسیم کیاجائے تاکہ صافین کو اس پریشانی سے مستقل نجات مل سکے۔اس تعلق سے پاورلوم سنگھرش سمیتی نے انتظامیہ کو متعدد بار درخواست دی ہے لیکن نجی بجلی کمپنی کی جانب سے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔اسلئے تعلقہ مالیگاؤں پاورلوم سنگھرش سمیتی اور دریگاؤں پاورلوم سنگھرش سمیتی کے ذمہ داران نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ اگر 8 دن کے اندر دریگاؤں کے بجلی سے متعلق تمام مسائل کو سنجیدگی سے حل نہیں کیا گیا تو دریگاؤں کے بجلی صارفین نجی بجلی کمپنی کے خلاف تحریک کا راستہ اختیار کریں گے۔اس تعلق سے سٹی پولیس اسٹیشن اور پوارواڑی پولیسں اسٹیشن کو مکتوب کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب طویل عرصے تک تمام کاروبار بند کے بعد پاورلوم صنعت دوبارہ پٹری پر آئی ہے ایسے حالات میں بجلی کی آنکھ مچولی کے سبب عوام اور کارخانہ دار پریشان ہیں۔یوسف الیاس نے انتظامیہ کو انتباہ دیا کہ تحریک کے دوران کسی بھی طرح کے نقصان کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی۔مذکورہ وفد میں یوسف الیاس،ممتاز سیٹھ،حنیف سیٹھ،منّا سیٹھ،عارف سیٹھ،انصاری محمد عمیر،انصاری محمد سفیان،عباللہ کمال،اسماعیل رحمانی،شفیق ملّا،ڈاکٹر جاوید انجم،انجم سیٹھ،ماجد سیٹھ،افتخار سیٹھ،حمید سیٹھ،فیاض سیٹھ،عرفات سیٹھ،شریف سیٹھ،اصغر سیٹھ،رضوان سیٹھ،کبیر الدین سیٹھ اور اسرار سیٹھ شامل تھے۔
Post A Comment:
0 comments: