مالیگاوں: شہر کے غریبوں،مسکینوں،معذوروں اور ضرورت مندوں کیلۓ مستحسن قدم اٹھاتے ہوئے ڈسپلین بہواُدیشیہ سہکاری سنستھا کے بینر تلے لوگوں کی خدمت نیک کام ہے کہ عنوان اور مسلم سیوا سنگھ کے اشتراک سے روٹی بینک کا افتتاح عمل میں آیا۔
روٹی انسان کی بنیادی ضروریات میں شامل ہے۔اس لئے غریبوں اور مسکینوں کی اس ضرورت کو خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ پورا کرنے کیلئے روٹی بینک کا قیام عمل میں آیا ہے۔شہر کے مشہور صنعت کار یوسف الیاس کی زیر سرپرستی شروع ہونے والے اس روٹی بینک کے ذریعے روزانہ غریبوں کو کھانا دستیاب کرایا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل شہر کے بڑا قبرستان سے متصل روٹی بینک مرکز کا قیام عمل میں آچکا ہے اسی مقصد کو مزید تقویت دینے اور اس سلسلے کو دراز کرنے کے مقصد سے آگرہ روڈ پر روٹی بینک مرکز قائم کیا گیا ہے۔
اس افتتاحی تقریب کے موقع پر یوسف الیاس،ڈاکٹر ارشد، حمزہ رضا،شروش صمد حبیب کمپاؤنڈ،خالد رکشا والا،ودود بھائی،عمیر بھائی،سفیان بھائی،عبداللہ عرفات،عادل امان،فیضان رجّو،معاذ مومن،مدثر نظر اور دیگر مہمانان موجود تھے۔
Next
Newer Post
Previous
This is the last post.
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: