Articles by "Mayor Nasreen Shaikh"
Showing posts with label Mayor Nasreen Shaikh. Show all posts

میڈیکل کیمپ کیلئے ڈاکٹرس، کارپوریٹرس اور آفیسران پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل، سیکولر فرنٹ کی پریس کانفرنس

​مالیگاؤں: مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر برسرِ اقتدار مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کی جانب سے شہر کے غریب اور ضرورت مند عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے ایک عظیم الشان "میئر فری میگا میڈیکل کیمپ" کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس طرح کی تفصیلات میئر نسرین شیخ خالد صاحب کو ڈپٹی میئر شان ہند نہال احمد نے میڈیا کو دی ۔انہوں نے بتایا کہ مالیگاؤں کارپوریشن شہریان کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کررہی ہے تاکہ عوام کو بہتر اعلاج مفت میں مل سکے ۔اس سلسلے میں ایک اہم مشورتی میٹنگ کا انعقاد آج شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ آف لرننگ میں سیکولر فرنٹ کے رہنما آصف شیخ کی قیادت میں ہوا، جس میں شیخ آصف کی سرپرستی کے ساتھ میئر نسرین شیخ ،ڈپٹی میئر شان ہند، اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین اعجاز بیگ، گٹ نیتا خالد حاجی،گٹ نیتا مستقیم ڈگنیٹی ،ہاؤس لیڈر نہال انصاری سمت برسر اقتدار کے کارپوریٹرس اور کارپوریشن کے ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

میٹنگ میں کئے گئے اہم فیصلہ پر روشنی ڈالتے ہوئے پریس کانفرنس سے آصف شیخ رشید نے بتایا گیا کہ اس دو روزہ میگا میڈیکل کیمپ کا مقصد مالیگاؤں شہر، سینٹرل اور اؤٹر اسمبلی حلقوں کے غریب عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے اعلیٰ درجے کی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔کیمپ کے لیے ممبئی، ناسک، اورنگ آباد اور دھولیہ جیسے بڑے شہروں کے ماہر ڈاکٹروں اور مالیگاؤں شہر کے بڑے اسپتالوں کی مدد لی جائے گی۔ کیمپ میں ای سی جی (ECG)، ایکس رے، سونوگرافی، 2D ایکو اور بلڈ ٹیسٹ جیسے تمام معائنے مفت کیے جائیں گے، جن کا تمام خرچ کارپوریشن برداشت کرے گی۔ اس کے علاوہ ضرورت مند مریضوں کے آپریشنز بھی کم سے کم خرچ یا سرکاری اسکیموں کے تحت کروانے کی کوشش کی جائے گی۔ کیمپ کو منظم اور کامیاب بنانے کے لیے ڈاکٹروں، سینئر افسران اور کارپوریٹرز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔

عوام پانی کا استعمال کفایت شعاری کریں، میئر نسرین شیخ و کمشنر جادھو کی اپیل 

مالیگاؤں :(25 جولائی ) مالیگاؤں شہر کو پانی سپلائی کرنے والی مین پانی کی پائپ لائن خراب ہو گئی ہے اور جونا آگرہ روڈ پر اقرا ٹولز کے سامنے پانی کی پائپ لیک ہونے سے بڑے پیمانے پر پانی کا ضائع ہونے لگا ہے۔ فی الحال اس وقت پانی کے اخراج کی مقدار کم ہے۔ تاہم، یہ مقدار کسی بھی وقت بڑھ سکتی ہے۔ اس طرح کی تفصیلات کارپوریشن کے واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ نے آج ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ۔پریس ریلیز کے مطابق بدھ (29 جولائی)، جمعرات (30 جولائی) اور جمعہ (31 جولائی) کو 3 دن کا شٹ ڈاؤن لے کر پانی کی پائپ لائن کی مرمت کرنا ضروری ہے۔ شٹ ڈاؤن کے نظرثانی شدہ شیڈول کی منصوبہ بندی اور اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جس جگہ پانی کی پائپ لائن کی مرمت ہونی ہے وہ مصروف اور اہم ترین شاہراہ ہے اس لیے مرمت کے کام میں درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے مزید وقت لگنے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔لہٰذا مالیگاؤں شہر میں بدھ 29 جولائی سے جمعہ 31 جولائی 2026 تک تین دن تک پانی کی سپلائی نہیں ہوگی۔ تاہم میئر نسرین خالد شیخ اور کمشنر رویندر جادھو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کا استعمال کفایت شعاری اور احتیاط سے کریں اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں۔