Articles by "Sachin vaze"
Showing posts with label Sachin vaze. Show all posts
منسکھ ہیرین کو راستے سے ہٹانے کیلئے سچن وازے نے پردیپ شرما کو خطیر رقم ادا کی تھی: این آئی اے کی چارج شیٹ میں الزام
این آئی اے نے 10 ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی، چونکانے والے انکشافات، منسکھ کو ٹھکانے لگانے کی ذمہ داری پردیپ شرما کو سونپی گئی تھی

نئی دہلی:اینٹیلیا معاملہ اور منسکھ ہیرین قتل معاملہ میں قومی تفتیشی ایجنسی(این آئی اے)کے ذریعے داخل کی گئی فرد جرم سے اس بات کا خلاصہ ہوا کہ منسکھ کو راستے سے ہٹانے کیلئے ملزم سچن وازے نے سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ اور شیوسینا لیڈر پردیپ شرما کو خطیر رقم ادا کی تھی۔این آئی اے نے ان دونوں معاملات میں وازے اور شرما سمیت دس افراد کو ملزم قرار دیا ہے۔
این آئی اے کے ذریعے داخل کی گئی 10 ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں کہا گیا کہ 3 مارچ 2021 کو ملزم سچن وازے نے شام کے وقت پی ایس فاؤنڈیشن کاریالیہ اندھیری ممبئی میں پردیپ شرما سے ملاقات کی اور ریگزن کا ایک بیگ دیا جس میں 500 کے نوٹوں کے کئی بنڈل تھے۔تفتیش کے دوران جمع کئے گئے ثبوت اس بات کی تصدیق کرتے ہیں۔چارج شیٹ سے یہ بھی سامنے آیا کہ جب وازے کو علم ہوا کہ اینٹیلیا معاملہ کی تفتیش کسی اور کو سونپی جارہی ہے تو اس نے منسکھ ہیرین پر دباؤ بنایا کہ وہ اس جرم کی ذمہ داری قبول کرلے۔اس نے منسکھ سے یہ بھی کہا کہ اسے اس معاملے میں فوری ضمانت مل جائے گی۔لیکن منسکھ نے اس تجویز کو مسترد کردیا۔واضح رہے کہ اس معاملے میں منسکھ ہی واحد ایسا شخص تھا جسے پوری سازش کا علم تھا۔
چارج شیٹ کے مطابق جب وازے کو لگا کہ منسکھ کمزور کڑی ثابت ہوسکتا ہے اور تفتیش کاروں کے سامنے منہ کھول سکتا ہے تو اس نے منسکھ کو راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کر ڈالی۔چارج شیٹ میں کہا گیا کہ تفتیش کے دوران اس بات کا پتہ چلا کہ وازے اور شرما نے منسکھ ہیرین کو ختم کرنے کیلئے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر سازش رچی۔ہیرین کو ٹھکانے لگانے کا کام شرما کو سونپا گیا۔واضح رہے کہ صنعت کار مکیش امبانی کی رہائش اینٹیلیا کے پاس 25 فروری کو دھماکہ خیز مادہ سے بھری گاڑی پائی گئی تھی۔بعد میں اس گاڑی کے مالک منسکھ ہیرین کا قتل ہوگیا۔اس کی لاش تھانے ضلع کے سمندر کی کھاڑی میں ملی۔اینٹیلیا معاملے میں سچن وازے کو این آئی اے نے مارچ میں گرفتار کیا تھا۔وہ اس معاملے میں کلیدی ملزم ہے۔قتل معاملہ میں نام آنے کے بعد اسے کرائم انٹلیجنس یونٹ سے ہٹاکر ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر میں منتقل کردیا گیا تھا، اس کے بعد مئی 2021 میں اسے ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اینٹیلیا کے باہر دھماکہ خیز مادہ سے بھری گاڑی برآمد ہونے کے بعد مکیش امبانی کی بیوی نیتا امبانی نے گجرات کا سفر رد کردیا تھا۔یہ اطلاع اینٹیلیا کے چیف سکیورٹی گارڈ نے این آئی اے کو دی۔وہیں اینٹیلیا کے پاس کام کرنے والے ایک سکیورٹی گارڈ نے این آئی اے کو بتایا کہ اس واقعے سے علاقے کا ماحول یکسر تبدیل ہوگیا اور لوگ خوفزدہ ہوگئے۔
این آئی اے نے اپنی چارج شیٹ میں یہ بھی کہا کہ سچن وازے نے اس واردات کے دن اپنے سرکاری ڈرائیور سے کہا تھا کہ یہ گاڑی کھڑی کرنا ایک خفیہ آپریشن ہے۔این آئی اے کو دیئے گئے اپنے بیان میں اینٹیلیا کے سکیورٹی ہیڈ نے کہا کہ دھماکہ خیز مادہ کے ساتھ گاڑی اور ایک خط موصول ہونے کے بعد انہوں نے فوری طور پر مکیش امبانی کو اس کی اطلاع دی۔اس دن نیتا امبانی کو گجرات کے جام نگر کے سفر پر روانہ ہونا تھا لیکن زونل ڈی سی پی کی صلاح پر انہوں نے سفر کا ارادہ ترک کردیا۔

 

جے بی نگر اندھیری میں واقع پردیپ شرما کے مکان پر این آئی اے کاچھاپہ، گھنٹوں پوچھ تاچھ کے بعد پولیس نے شرما کو حراست میں لے لیا

قومی تفتیشی ایجنسی(این آئی اے) نے سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ پردیپ شرما کے ممبئی میں واقع مکان پر چھاپہ مارا اور پردیپ شرما کو اینٹیلیا بم معاملے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔این آئی اے نے آج بروز جمعرات پردیپ شرما کے مکان پر چھاپہ مارا، اینٹیلیا بم معاملے میں ان سے گھنٹوں تفتیش کی ،مکان کی تلاشی لی گئی اور اسکے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق آج صبح این آئی اے کی ٹیم شرما کے گھر پہنچی، جے بی نگر اندھیری میں واقع ان کے مکان کی تلاشی لی گئی. پردیپ شرما کو سچن سچن وازے کا مینٹر(اتالیق، استاد) بھی کہا جاتا ہے۔

دراصل اینٹیلیا اور منسکھ ہیرین قتل معاملہ میں گرفتار سچن وازے کا پردیپ شرما سے گہرا تعلق ہے۔دونوں ممبئی خرائم برانچ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔جس دن منسکھ ہیرین کا قتل ہوا اس دن سچن وازے کا لوکیشن پردیپ شرما کے مکان کے قریب ملا تھا۔اس کے بعد ہی پردیپ شرما این آئی اے کے نشانہ پر تھے۔اس سے قبل این ائی اے نے جنوبی ممبئی میں واقع اپنے دفتر پر پردیپ شرما سے دو دنوں تک پوچھ تاچھ کی تھی۔ذرائع کے مطابق اس معاملے کے دیگر ملزمین کے بیانات کی بنیاد پر شرما کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں ان کا نام اور ثبوتوں کے طور تکنیکی ڈیٹا کے ذریعے دہشت گردی اور قتل معاملہ میں ان کے کردار کی جانب اشارہ کیا گیا تھا۔این آئی اے نے اس سے قبل سابق پولیس افسران سچن وازے، ریاض الدین قاضی، سنیل مانے اور سابق پولیس کانسٹیبل ونائیک شندے اور کرکٹ سٹّے باز نریش گور کو بھی گرفتار کیا تھا۔ حال ہی میں مذکورہ مراملے میں سنتوش شیلار اور آنند جادھو کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ این آئی اے کے مطابق یہ فنوں مبینہ طور پر اینٹیلیا کے پاس دھماکہ خیز مادے سے بھری ایس یو وی کار کھڑی کرنے کی سازش میں ملوث تھے۔




ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو صرف پندرہ دنوں میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا

ممبئی: بدعنوانی اور رشوت کے الزامات عائد ہونے کے بعد وزیراعلی کے عہدے سے استعفی دینے والے انیل دیشمکھ کو سی بی آئی نے 14 اپریل کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا ہے۔ہائی کورٹ کے حکم کے بعد سی بی آئی نے انیل دیشمکھ کے خلاف تفتیش کا آغاز کیا تھا۔اس سے قبل اتوار کے روز سی بی آئی نے دیشمکھ کے پرسنل سکریٹری اور معاون سے بھی تفتیش کی تھی۔ممبئی پولیس کمشنر کے عہدے سے تبادلے کے بعد پرمبیر سنگھ نے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کو مکتوب لکھ کر الزام عائد کیا تھا کہ وزیرداخلہ انیل دیشمکھ نے پولیس افسر سچن وازے کو 100 کروڑ روپے وصولی کا ہدف دیا تھا۔پرمبیر کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی۔ہنگامہ بڑھنے کے بعد انیل دیشمکھ کو اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑا اور ہائی کورٹ نے اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کا حکم جاری کردیا۔حالانکہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو صرف پندرہ دنوں میں اس معاملے کی تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔اس معاملے میں این آئی اے کی حراست میں ممبئی پولیس کے معطل پولیس افسر وازے کے دو ڈرائیوروں سے بحی پوچھ تاچھ کی تھی۔حالانکہ سی بی آئی پہلے ہی سچن وازے سے پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔اس کے علاوہ انیل دیشمکھ پر رشوت کے الزامات عائد کرنے والے ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرمبیر سنگھ سے بھی تفتیش کی گئی تھی۔ممبئی پولیس نے سچن وازے کی اس ڈائری کو بھی قبضے میں لے لیا ہے جس کے متعلق بتاہا جارہا ہے کہ جس میں وصولی کا مکمل ریکارڈ ہے۔سی بی آئی نے یہ ڈائری سچن وازے کے کیبن سے برآمد کی تھی۔