Articles by "Accidental Death"
Showing posts with label Accidental Death. Show all posts

عازم حسین گرنا ڈیم میں غرقآب، 16سالہ انصاری عبد الرحمٰن دردناک سڑک حادثہ میں جاں بحق 

​مالیگاؤں: مالیگاؤں شہر اور اطراف کے علاقوں میں ایک ہی دن کے دوران چار مختلف اور دردناک حادثات پیش آئے، جن میں دو افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے جن کا نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔اس ضمن میں سماجی خدمتگار شفیق اینٹی کرپشن، خالد ایس کے عارف ایا اور شکیل تیراک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کہ ​پہلا افسوسناک واقعہ گرنا ڈیم (گرنا ندی) کے پاس پیش آیا، جہاں سیر و تفریح اور نہانے کی غرض سے گئے ہوئے رمضان پورہ کے رہائشی عازم حسین اجمل حیات (عمر 38 سال) پانی کے تیز بہاؤ اور گہرائی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ وہاں موجود ساتھیوں اور سماجی کارکنوں نے انہیں پانی سے باہر نکال کر سی پی آر (CPR) دیا اور فوری طور پر فاران اسپتال پہنچایا، لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

​دوسرا حادثہ گرنا ڈیم فاٹے اور دیوڑ کے قریب قومی شاہراہ (ہائی وے) پر پیش آیا۔ مسلم نگر کے رہائشی انصاری عبد الرحمٰن افروز احمد (عمر 16 سال) اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گرنا ڈیم چالیسگاؤں روڈ پر جارہے تھے کہ پیچھے سے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں دردناک حادثہ پیش آیا اور ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی اپنی والدہ کا اکلوتا سہارا تھا۔

​اسی دن شہر کے دیگر علاقوں اور ہائی وے پر بھی مزید روڈ حادثات پیش آئے، جن میں دو افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

ان افسوسناک ​واقعات کے بعد مالیگاؤں کے سماجی کارکنوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں اور بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ ڈیم اور ندی نالوں کے خطرناک حصوں پر سیر و تفریح کے دوران احتیاط برتیں اور بچوں کو پانی کے قریب جانے نہ دیں۔اس کے علاوہ شاہراہوں پر چھوٹی عمر کے بچوں کو گاڑی چلانے سے روکنے اور ہائی وے پر سیفٹی رولز پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے

سٹانہ ناکہ روڈ پر دیر رات 3 بجے حادثہ, پولیس کی تفتیش جاری

مالیگاؤں: شہر کی معروف سیاسی شخصیت عبدالباقی راشن والے کے جواں سال فرزند عمران عبدالباقی ایک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے. اطلاعات کے مطابق جمعرات دیر شب تقریباًً رات 3 بجے عمران عبدالباقی سٹانہ ناکہ کے راستے سے آرہے تھے اسی دوران ان کی دوران ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی. چہرے پر شدید چوٹیں آئی انہیں زخمی حالت میں مالیگاؤں جنرل اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا.

اطلاعات کے مطابق دیر رات ہونے والے اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مستقیم ڈگنٹی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمی حالت میں عمران کو سول اسپتال پہنچایا اور پولیس کو طلب کیا. 

اب تک حادثے کی اصل وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے. مستقیم ڈگنٹی رات 4 بجے تک موقع پر موجود رہے. پولیس کی تفتیش جاری ہے اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ حادثہ کس طرح پیش آیا..یہ واقعی ایک حادثہ تھا یا کچھ اور...

متعلقین نے حادثہ کے فوراً بعد شدید زخمی عمران عبدالباقی کو اسپتال پہنچایا لیکن ابتدائی جانچ میں ہی ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا. واضح رہے کہ مرحوم عمران  کے والد عبدالباقی راشن والے سماجوادی پارٹی کے ایک فعال رکن ہیں اور کارپوریٹر بھی رہ چکے ہیں. مرحوم عمران عوامی و سماجی خدمات میں اپنے والد کے شانہ بشانہ رہتے تھے.


دو نوزائیدہ جڑواں بچوں کی پراسرار موت، پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں حادثاتی موت کا اندراج، تفتیش جاری

مالیگاؤں: پوارواڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک دلدوز واقعہ پیش آیا جس میں دو نوزائیدہ جڑواں بچوں کی پراسرار موت واقع ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق لبیک ہوٹل سے متصل رہائشی علاقے میں دو جڑواں بچوں کی پراسرار موت کا معاملہ سامنے آیا۔بچوں کی ماں(نام نامعلوم) اور بچوں کی نانی جڑواں بچوں کو مردہ حالت میں لے کر سول اسپتال پہنچے۔ جہاں ڈاکٹروں نے بچوں کی تشخیص کی اور انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔۔۔پرینکا گاندھی اترپردیش میں وزیراعلی کی دعویدار کے طور پر کانگریس کی قیادت کریں گی: راجیش تیواری

مقامی سطح پر قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد مردہ بچوں کو پولیس عملہ کی موجودگی میں دھولیہ سول اسپتال روانہ کیا گیا ہے۔جہاں پوسٹ مارٹم اور دیگر ضروری جانچ کے بعد معاملے مئں اہم پیش رفت کی جائے گی۔ فی الحال اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے حادثاتی موت کا اندراج کرلیا ہے۔پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے پی آئی کی رہنمائی میں اے پی آئی کاڑے اور پولیس کانسٹیبل ہتیش بھامرے اس معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر جانچ کے بعد معاملے کی مزید تفتیش کی جائے گی۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

پوسٹ مارٹم کے لئے لاش سول اسپتال روانہ، قانونی کارروائی ہے، مزید تفصیلات کا انتظار

مالیگاؤں: اسپنگ مل کے اطراف ایک چھوٹے سے تالاب میں غروب ہونے کے سبب ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔موقع پر موجود کچھ افراد نے اس واقعہ کی اطلاع سماجی کارکن شفیق شیخ کو دی اس کے بعد شفیق شیخ نے مالیگاؤں فائر محمکہ کے کو اس حادثہ کی اطلاع فراہم کی۔ اطلاع موصول ہو ے کے فوری بعد شکیل تیراک اپنے ٹیم کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچے اور مقامی لوگوں کی مدد سے نوجوان کو باہر نکالا۔شکیل تیراک نے بتایا کہ کچھ پانچ سے سات نوجوان تالاب پر نہانے کئے آئے تھے ان میں سے ایک 24 سالہ نوجوان کی ڈوبنے سے موت ہوگی۔ شکیل تیراک کے مطابق مچھیروں کے ذریعے تالاب میں بچھائے گئے جال میں نوجوان کا پیر پھنس جانے کے سبب نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ تالاب کی گہرائی قریب 7 سے 10 فٹ کی ہوگی لیکن حال میں پیر پھنسانے کی وجہ سے نوجوان پر گھبراہٹ طاری ہونا اس کی موت کی وجہ بن گئی۔اس ضمن میں سماجی کارکن شفیق شیخ نے کہا کہ شہر میں اکثر و بیشتر ایسے حادثات ہوتے رہتے ہیں اس تعلق ہمیں اور سرپرستوں کو بیدار ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ بارش کے موسم میں ندیوں اور تالاب میں پانی آنے کے بعد نوجوان اور نوعمر بچے تجربے اور نہانے کیلئے اطراف کے ندیوں اور تالاب پڑھاتے ہی  اور اس طرح حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال میں لایا گیا ہے۔ اس موقع پر شکیل تیراک اور شفیق شیخ سول اسپتال میں موجود ہیں۔ قانونی کارروائی میں معاونت جاری ہے۔فی الحال متوفی کی شناخت بلّو کے طور پر ہوئی ہے۔مزید تفصیلات اور متوفی کے اہل خانہ کی تلاش جاری ہے۔