سٹانہ ناکہ روڈ پر دیر رات 3 بجے حادثہ, پولیس کی تفتیش جاری

مالیگاؤں: شہر کی معروف سیاسی شخصیت عبدالباقی راشن والے کے جواں سال فرزند عمران عبدالباقی ایک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے. اطلاعات کے مطابق جمعرات دیر شب تقریباًً رات 3 بجے عمران عبدالباقی سٹانہ ناکہ کے راستے سے آرہے تھے اسی دوران ان کی دوران ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی. چہرے پر شدید چوٹیں آئی انہیں زخمی حالت میں مالیگاؤں جنرل اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا.

اطلاعات کے مطابق دیر رات ہونے والے اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مستقیم ڈگنٹی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمی حالت میں عمران کو سول اسپتال پہنچایا اور پولیس کو طلب کیا. 

اب تک حادثے کی اصل وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے. مستقیم ڈگنٹی رات 4 بجے تک موقع پر موجود رہے. پولیس کی تفتیش جاری ہے اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ حادثہ کس طرح پیش آیا..یہ واقعی ایک حادثہ تھا یا کچھ اور...

متعلقین نے حادثہ کے فوراً بعد شدید زخمی عمران عبدالباقی کو اسپتال پہنچایا لیکن ابتدائی جانچ میں ہی ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا. واضح رہے کہ مرحوم عمران  کے والد عبدالباقی راشن والے سماجوادی پارٹی کے ایک فعال رکن ہیں اور کارپوریٹر بھی رہ چکے ہیں. مرحوم عمران عوامی و سماجی خدمات میں اپنے والد کے شانہ بشانہ رہتے تھے.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: