شان ہند, یحیٰی عبالجبار,راحیل حنیف سمیت 8 امیدواروں کا نام شامل
مالیگاؤں: آج بروز اتوار سماجوادی پارٹی نے کارپوریشن الیکشن کیلئے اپنے 8 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے. اس فہرست میں وارڈ نمبر 3 سے شان ہند نہال احمد, وارڈ نمبر 13 سے پروفیسر احمد ایوبی سر, وارڈ نمبر 14 سے زاہدہ اشفاق احمد اور صبیحہ مزمل صفاتی, وارڈ نمبر 16 سے یحیٰی عبدالجبار, وارڈ نمبر 18 سے انصاری زاہدہ بانو شکیل احمد(مگا ممبر) اور مصدقہ یاسین سردار اور وارڈ نمبر 19 سے راحیل احمد محمد حنیف کے نام شامل ہیں.
یہ بھی پڑھیں:...عبدالباقی راشن والے کے فرزند عمران حادثہ میں جاں بحق
سماجوادی پارٹی کی مقامی صدر نے آج ایک پریس کانفرنس میں پارٹی کے مذکورہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا اور امیدواروں سے متعلق میڈیا نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے. پروفیسر رضوان خان سر کی امیدواری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شان ہند نے کہا کہ موجودہ الیکشن کسی لیڈر یا پارٹی رکن کے ممبر یا کارپوریٹر بننے کا نہیں بلکہ یہ شہر کے تحفظ اور اس کی شناخت اور بقا کا الیکشن ہے. اس میں پارٹی اراکین کو قربانی دینی پڑتی ہے. اس بات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ رضوان سر کو امیدواری نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے. شان ہند نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ آیا رضوان سر کو امیدواروں کی پہلی فہرست میں جگہ کیوں نہیں دی گئی یا انہیں آئندہ فہرست میں شامل کیا جائے گا یا نہیں....!!!!
سماجوادی پارٹی کی جاری کردہ امیدواروں کی پہلی فہرست میں جہاں پارٹی کی صدر شان ہند کا نام شامل ہے وہیں چار خواتین کو بھی امیدواری دی گئی ہے.
واضح رہے کہ اس کارپوریشن الیکشن میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر المعروف اسلام پارٹی اور سماجوادی پارٹی نے مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے اور سکیولر فرنٹ نامی گٹھ بندھن بنایا ہے. لیکن وارڈ نمبر 16 سے اسلام پارٹی نے اپنے چار امیدوار میدان میں اتارے ہیں, سماجوادی پارٹی نے بھی اس وارڈ سے یحیٰی عبدالجبار کی امیدواری دی ہے. اس تعلق سے شان ہند نے کہا کہ اتحاد کے باوجود وارڈ نمبر 16 سے سماجوادی نے امیدوار میدان میں اتارا ہے, اس وارڈ میں دوستانہ مقابلہ ہوگا. اس کے علاوہ وارڈ نمبر 18 میں اسلام پارٹی سے حافظ انیس احمد اقبال احمد اور محمد عارف محمد شریف امیدواری کررہے ہیں جبکہ اس پینل میں سماجوادی پارٹی سے دو امیدوار انصاری زاہدہ بانو شکیل احمد(مگا ممبر) اور مصدقہ یاسین سردار کو امیدواری دی گئی ہے.
سماجوادی صدر شان ہند نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں پارٹی کے ایک اہم رکن عبدالباقی راشن والے کے فرزند کے انتقال کے سبب امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرنے میں تاخیر ہوئی اور آج پہلی فہرست جاری کردی گئی ہے آئندہ ایک دو روز میں مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا.


Post A Comment:
0 comments: